کوئٹہ شہر مسائل و جرائم کا گڑھ بن چکا ، مختلف علاقوں میں گیس، بجلی اور پانی ناپید ہوچکے ہیں ، مولانا عبدالرحمن رفیق

جمعہ 17 جنوری 2025 20:45

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2025ء)جمیعت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق سمیر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل حاجی بشیر احمد کاکڑ شیخ الحدیث مولانا عبدالظاہر حقانی مولانا عبدالاحد محمد حسنی حافظ دوست محمد مینگل حافظ مسعود احمد سیکرٹری مالیات حاجی صالح محمد سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد میر اسحاق ذاکر شاہوانی سالار مولوی سعد اللہ اغا عبدالصمدحقیار مولوی نذیر احمد مشوانی مولانا نور محمد بڑیچ مولانا خلیل احمد اخندزادہ حاجی سعد اللہ ہنوی میر زاہد ابابکی حاجی عبدالمالک اور دیگر نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر مسائل اور جرائم کا گڑھ بن چکا ہے ، شہر کے مختلف علاقوں میں گیس، بجلی ، اور پانی ناپید ہیں ، صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال اور نکاسی اب کی نالیاں و سیورج لائن بند ہونے کی وجہ سے شہر کی مین شارعیں گزرنے کے قابل نہیں ، آفسر شاہی عوام کے دسترس سے دور ہیں عوام کا کوئی پرسان حال نہیں انہوں نے کہا کہ شدید سردی میں شہر کے بیشتر علاقے گیس پریشر نہ ہونے کی وجہ سے گیس سے محروم ہے کوئٹہ کے شہری اس جدید دور میں بھی لکڑیاں اور کوئلہ کے استعمال پر مجبور ہیں شہر کے چاروں طرف کیس کمپنی کے خلاف آئے روز درجنوں احتجاج اور روڈوں کی بندش روز کا معمول بن چکا ہیں مگر گیس کمپنی کے نااہل آفیسر شاہی ذمہ داران کو عوام کی اذیت اور مشکلات کا احساس نہیں۔