
موت اور تباہی کا سامنا کرتے غزہ کے مکینوں کے لیے جنگ بندی امید کی کرن
یو این
ہفتہ 18 جنوری 2025
01:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 18 جنوری 2025ء) اسرائیل اور حماس کے مابین غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کا اعلان ہونے کے بعد 15 ماہ سے تباہی کا سامنا کرنے والے بے گھر فلسطینی پرامید ہیں کہ اب ان کی تکالیف ختم ہو جائیں گی۔
غزہ بھر میں اسرائیل کی عسکری کارروائیوں کے باعث فلسطینیوں کی تقریباً 90 فیصد آبادی بے گھر ہو چکی ہے۔ اس میں بہت سے لوگوں نے کئی مرتبہ نقل مکانی ہے اور بعض کو 10 مرتبہ اپنا گھربار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔
اسرائیل کی بمباری کے باعث غزہ کا بیشتر علاقہ کھںڈر بن چکا ہے جہاں گھروں، سکولوں اور ہسپتالوں سمیت 60 فیصد عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں یا انہیں نقصان پہنچا ہے۔ متواتر فضائی حملوں کے نتیجے میں طبی نظام تباہی کے دھانے پر ہے، ٹھوس فضلہ تلف کرنے کا نظام باقی نہیں رہا جس سے لوگوں کی صحت اور ماحول کو سنگین خطرات لاحق ہیں جبکہ پانی کی فراہمی کے نظام کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔
(جاری ہے)

بحالی کی امید
غزہ میں یو این نیوز کے نمائندے نے وسطی علاقے نصیرت میں پناہ گزین لوگوں سے بات چیت کی ہے جنہوں نے انہیں بتایا کہ وہ آنے والے دنوں میں اپنے علاقوں اور گھروں کو واپس جانے اور زندگیاں بحال کرنے کے لیے پرامید ہیں۔
ام محمد حنون کو نہایت مشکل انسانی حالات کے باوجود یہ امید ہے کہ وہ اپنے اہلخانہ کے ساتھ شمالی غزہ کے علاقے الکرمہ میں واپس جا سکیں گی حالانکہ انہیں خبر ملی ہے کہ وہاں ان کا گھر ڈرون حملے میں تباہ ہو چکا ہے۔
انہوں نے اپنے گھر کا ملبہ ہٹانے اور اپنی زمین پر خیمہ لگا کر رہنے کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔ وہ اس امید کا اظہار کرتی ہیں کہ ایک دن غزہ سابقہ صورت پر بحال ہو جائے گا اور لوگوں کی زندگی معمول پر آ جائے گی۔
بہتر زندگی کی خواہش
غزہ شہر سے نقل مکانی کرنے والے نوعمر سمیع ابو طہون جنگ بندی کی خبر سن کر کہتے ہیں کہ وہ اپنے علاقے میں واپس جا کر والد سے ملنا اور بہتر زندگی گزارنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جنگ شروع ہونے کے بعد انہوں نے اپنے والد کو نہیں دیکھا اور وہ ان کی بے حد کمی محسوس کرتے ہیں۔
سمیع نے بتایا کہ 'جب میری والدہ مجھے نماز پڑھنے کو کہتی ہیں تو میں انکار کر دیتا ہوں کیونکہ میں اپنے والد کے ساتھ ہی نماز پڑھنا چاہتا ہوں۔
'
موت، تباہی اور تھکن
غزہ شہر سے نقل مکانی کرنے والے ایمان ابو ردوان وسطی غزہ کی پناہ گاہ میں ایک بوسیدہ خیمے میں رہتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ اب لوگ اپنے مستقبل کے بارے میں سوچنا چاہتے ہیں۔ اب موت اور تباہی کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے۔انہوں نے یو این نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم تھک چکے ہیں۔ ہم نے شدید ترین گرمی اور جما دینے والی سردی جھیلی ہے۔ بچے ہلاک ہو رہے ہیں۔ میں رات کے وقت ایک نومولود بچے کی چیخیں سن کر جاگ جاتا ہوں جو سردی سے ٹھٹھرتا رہتا ہے۔
مجھے امید ہے کہ ہمارے حالات بہتر ہو جائیں گے۔ ہم اس سے بہتر زندگی کے حق دار ہیں۔'غزہ شہر کے مغربی علاقے میں الشاطی پناہ گزین کیمپ سے نقلم مکانی کرنے والے محمد القوقہ نے یو این نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر جنگ بندی کے نتیجے میں غزہ کے لوگوں کو اپنے گھروں میں واپس آنے کا موقع مل جائے اور علاقے کی تعمیر ہو جائے تو تب بھی ان کی تکالیف ختم نہیں ہوں گی۔
انہوں نے بتایا کہ لوگوں پر اس طویل جنگ کے شدید نفسیاتی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ ہمارے خاندانوں اور بچوں نے جو حالات اور واقعات دیکھے ہیں وہ کبھی پیش نہیں آنا چاہیے تھے۔

انسانی امداد میں اضافے کی توقع
اتوار کو جنگ بندی پر عملدرآمد شروع ہونے کی صورت میں یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ غزہ میں بڑے پیمانے پر انسانی امداد کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔
اس جنگ کے دوران انسانی امداد لانے والے بہت سے قافلوں کو لوگوں تک پہنچنے میں تاخیر کا سامنا رہا یا انہیں اسرائیلی فوجی چوکیوں سے گزرنے کی اجازت نہ مل سکی۔ دسمبر 2024 میں اسرائیل کے حکام کے ساتھ بات چیت میں طے ہونے والی 70 فیصد امدادی کارروائیوں کو بعدازاں روک دیا گیا۔
گزشتہ جمعرات کو عالمی پروگرام برائے خوراک (ڈبلیو ایف پی) نے بتایا تھا کہ 80 ہزار ٹن خوراک غزہ کی سرحد پر پڑی ہے یا راستے میں ہے جس سے 10 لاکھ لوگوں کی غذائی ضروریات پوری ہو سکتی ہیں۔
ادارے کا کہنا ہے کہ اس خوراک کو ضرورت مند لوگوں تک پہنچانے کے لیے امدادی ٹیموں اور سازوسامان کو بلارکاوٹ نقل و حرکت کی اجازت ملنا ضروری ہے۔
'انروا' کی طبی خدمات
اسرائیل کی متواتر بمباری کے نتیجے میں غزہ کا طبی نظام تقریباً تباہ ہو گیا ہے اور 12 ہزار سے زیادہ شدید بیمار اور زخمی لوگ بیرون ملک علاج کی اجازت ملنے کے منتظر ہیں۔
بدھ کو عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور اس کے شراکت داروں نے 12 مریضوں کو یورپی ہسپتالوں میں پہنچایا۔ ادارے نے مزید ممالک سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ جنگ بندی کے بعد خصوصی علاج کے متقاضی مریضوں کو مدد فراہم کریں۔
غزہ میں جنگ کے دوران امدادی کارکن انتہائی خطرناک حالات میں کام کرتے رہے ہیں۔ اکتوبر 2023 کے بعد تقریباً 900 کارکنوں کی ہلاکت ہوئی جن میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (انروا) کے 265 اہلکار بھی شامل ہیں۔
خطرات کے باوجود 'انروا' کے 1,000 سے زیادہ امدادی کارکن غزہ بھر میں طبی مراکز اور عارضی علاج گاہوں میں روزانہ 16 ہزار سے زیادہ لوگوں کو صحت کی سہولیات مہیا کر رہے ہیں۔ ان کارکنوں میں بیشتر کا تعلق مقامی آبادی سے ہے۔
مزید اہم خبریں
-
لیبیا کشتی حادثے میں 7 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوگئی
-
بار بار چوری ہونے پر امام مسجد نے چندہ بکس میں کرنٹ چھوڑ دیا، نشئی جاں بحق
-
پی ٹی آئی میں گروپنگ کی کوئی گنجائش نہیں‘ جنید اکبر
-
فرانس: بھارت سے راکٹ لانچر خریداری بات چیت میں اہم پیش رفت
-
پیکا ایکٹ کیس‘ فیک نیوز کی پبلیکیشن رکنی چاہیے یا نہیں فیک نیوز کا مسئلہ تو ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ
-
لیبیا کشتی حادثہ‘ 16 میں سے 7 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق
-
بجلی صارفین پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری، سکیورٹی ڈیپازٹ ریٹس 200 فیصد سے زائد تک بڑھنے کا امکان
-
سلمان رشدی کے قتل کی کوشش کے مقدمے کی سماعت شروع
-
کرپشن میں اضافہ، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی فہرست میں پاکستان مزید دو درجے تنزلی کا شکار
-
پارٹی کیلئے محنت نہ کرنے والوں کا راستہ روکنے کیلئے ہر حد تک جاؤں گا، جنید اکبر کی وارننگ
-
لاہور میں جائیداد کے جھگڑے پر 2 سوتیلے بھائیوں نے ایک دوسرے کی جان لے لی
-
قانون اور عدلیہ کی آزادی کی جنگ لڑیں گے‘ سیاسی جماعتوں کا اتحاد بننے جا رہا ہے، شبلی فراز کا دعویٰ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.