ف*بختیارآباد لیویز فورس کی کامیاب کارروائی, مختلف مقدمات میں ملوث 4ملزمان گرفتار

ہفتہ 18 جنوری 2025 18:05

بختیارآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2025ء) بختیارآباد لیویز فورس کی کامیاب کارروائی, مختلف مقدمات میں ملوث 4ملزمان گرفتار, لیویز فورس نے دوران کارروائی مہران گاڑی کے خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرکے گاڑی قبضے میں لے لی، ایک اور کارروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کر لیا, ملزمان مختلف وارداتوں میں ملوث ہے۔

ایس ایچ او لیویز ریاض الہی ڈومکی کی پریس بریفنگ۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ کے احکامات اسسٹنٹ کمشنر بختیارآباد سردارزادہ میر لیاقت علی جتوئی کی نگرانی میں ایس ایچ او لیویز بختیارآباد ریاض الہی ڈومکی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ نیشنل ہائی وے این 65 بختیارآباد کے مقام پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک مہران کار کو روک کر تلاشی لی۔

(جاری ہے)

دوران تلاشی گاڑی کی ڈکی اور سیٹوں کے نیچے سے اسلحہ ایمونیشن جو کہ پلاسٹک کے پارسل میں باندھے ہوئے پائے گئے جن میں بھاری اسلحہ شامل ہے اسلحہ میں کلاشنکوف, پسٹلز اور ہزاروں گولیاں برمد کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان میں محبوب علی، ساجد علی ، عرفان علی سکنان ڈیرا مراد جمالی کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے مذکورہ بالا سامان، ایک مہران کار کو بھی تحویل میں لیا گیا ہے۔

ملزمان کے خلاف لیویز تھانہ بختیار اباد میں مقدمہ فرد نمبر 4/025 بجرم 17 بلوچستان آرمز ایکٹ 2022 پی پی سی 34 کے تحت درج کیا گیا جبکہ لیویز فورس بختیارآباد نیایک اور کامیاب کارروائی کے دوران مختلف مقدمات میں مطلوب ملزم مٹھل عرف مٹھو ولد فیض محمد قوم کھوکھر کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم بھاگ تا بختیارآباد روڈ ڈکیتیوں کی مختلف وارداتوں میں بھی مطلوب تھا۔ مزید مزید کاروائی لیویز فورس بختیار اباد کر رہی ہے۔