لورالائی دکی سمیت حلقے کے تمام اجتماعی نوعیت کے مسائل پر کام کرنے کو ترجیح دونگا،سردار محمد یعقوب خان ناصر

اتوار 19 جنوری 2025 19:30

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2025ء)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماء رکن قومی اسمبلی سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہا ہے فورٹ منرو قومی شاہراہ کا کام تاخیر کے بعد دوبارہ شروع کردیا گیا ہے ، شاہراہ کی تعمیر و مرمت کو ہر صورت مکمل کریں گے، یہ بات انہوں نے فورٹ منرو قومی شاہراہ کا اچانک دورہ کرنے اور کام کامعیار چیک کرنے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ میری ذاتی کوشش سے سالوں سے رکا کام دوبارہ شروع ہوگیا ہے محنت کو ضائع اور اسپر پانی ڈالنے کی ہر سازش کو کامیاب نہیں ہونے دونگا مزکورہ شاہراہ ایک بین الصوبائی شاہراہ ہے ہمارے معدنیات اور فروٹ اسی راستے سے پنجاب کی منڈیوں تک پہنچتا ہے یہ شاہراہ ہمارے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے شاہراہ کی تعمیر و مرمت کا کام مقررہ وقت اور اعلی معیار کے تحت جلدمکمل ہو نا چاہیے کوتاہی کے مرتکب آفیسران این ایچ ار اور کنٹریکٹر کے خلاف کاروائی کی سفارش کرونگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف کو سیاست سے مائنس کرنے والے خود ماضی کا حصہ بن گئے مسلم لیگ ن کی عوامی طاقت نے ثاقب نثار کا فیصلہ ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا نواز شریف کی قیادت میں ملک کی ترقی و خوشحالی کا نیا دور شروع ہو گا انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو بار بار گرایا گیا لیکن وہ ایک بار پھر مسلم لیگ ن کے صدر منتخب ہو گئے، پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ سیاسی انتقام کا نشانہ بننے والے نواز شریف نے ایک نئی سیاسی اننگ کا آغاز کردیا ہے اس کی سیاسی قوت کو ختم کرنے کا خواب دیکھنے والے آج اپنی بقا کی جنگ لڑرہے ہیں مخالفین ماضی میں نوازشریف کو مائنس کرنے کی کوششیں کرتے رہے لیکن اس کی قوت شہباز شریف، مریم نواز اور پارٹی مسلم لیگ ن پوری طاقت کے ساتھ اس کے ساتھ کھڑے ہیں پاکستان کو جن بحرانوں کا سامنا ہے اب نواز شریف پارٹی کی قیادت کرتے ہوئے اپنا کردار ادا کریں گے ان کی موجودگی کے ثمرات مہنگائی میں کمی کی صورت میں عوام تک پہنچنے شروع ہو چکے ہیں۔

انشاء اللہ جلد پاکستان میں ترقی و خوشحالی کا دور دوبارہ شروع ہوگا ملک کو ایٹمی صلا حیت بنانے کا اغاز بھٹو نے کیا اور 28 مئی کو دھماکے نواز شریف نے کرکے ملک کو اسلامی دنیا کا پہلا ایٹمی ملک بنایا ملک میں بجلی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ اولین ترجیح ہے کفایت شعاری کی ہر لیول پر نفاز کی جارہی ہے لورالائی دکی سمیت حلقے کے تمام اجتماعی نوعیت کے مسائل پر کام کرنے کو ترجیح دونگا۔