چیمبر آف کامرس شہید بینظیر آباد کے صدر ڈاکٹر محمد ایوب آرائیں کی کاوشوں سے امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ کے کاروبار کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی پیر 20 جنوری 2025 17:21

 نوابشاہ  ( اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جنوری 2025ء ) چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شہید بینظیر آباد کی جانب سے ایک بہترین معلوماتی امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ سیمینار کا کامیاب انعقاد کیا گیا جس میں امپورٹ اور ایکسپورٹ انڈسٹری کے ماہرین کاروباری افراد اور اسٹیک ہولڈرز کو کراچی سے بلوایا گیا جو 25 رکنی وفد جس میں 13 امپورٹ ایکسپورٹ کے معروف اسپکرز نے شرکت کی اور نوابشاہ کی تاجر برادری کو امپورٹ ایکسپورٹ کے کام کرنے کے لیئے بہترین موٹیویٹ کیا وفد کی قیادت گروپ لیڈر عبدالرحیم جانو کر رہے تھے، جس میں امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ انڈسٹری، REAP ایسوسی ایشن، میمن لیڈر شپ فورم، جامشورو چیمبر، اور ہول سیل گروسری ایسوسی ایشن کے نمائندے شامل بھی شامل تھے شرکت کرنے والے اسپکرز رفیق سلیمان ، فیصل انیس مجید ، جاوید اقبال ، اویس اڈوانی ، عبداللہ گڈیت ، محمد افضل ، محمد علی ڈیری والا ، فاروق عثمان ، اوم پرکاش بدلانی ودیگر شامل تھے اس موقع آنے والے اسپکرز کے وفد کو سندھ کا روائتی تحفہ سندھی اجرک اور اعزازی شیلڈز بھی پیش کی گئی۔

(جاری ہے)

ممبران اور شرکاء کو شرکت کے موقع پر سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیئے گئے چیمبر آف کامرس شہید بینظیر آباد کے صدر ڈاکٹر محمد ایوب کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ممبران نے کہا کہ اس طرح کے جدید کاروباری آئڈیاز سے نا صرف ہمارے کاروبار میں بلکہ امپورٹ ایکسپورٹ کرنے میں ہمیں رہنمائی میسر ہوئی ہے جس سے ہمیں مزید روزی کمانے کے آسان اور مظبوط طریقے ملے ہیں