آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد و خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

جمعرات 23 جنوری 2025 23:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2025ء) محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم صبح/رات کے اوقات میں جنوب مشرقی علاقوں بہاولنگر، بہاولپور ،ملتان، اوکاڑہ اور ساہیوال میں ہلکی دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد،خشک اور ہلکی دھند چھائی رہی۔

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 08 اور زیادہ سے زیادہ 19سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب39 رہا۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 147فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈ یکس ذکی فارمز 196،عسکری ٹین156،ہنڈا گیٹ وے 156،غازی روڈ 156،فیز ایٹ ڈی ایچ اے 198،پاور زون177،اڈا پلاٹ 156،ہنڈا گیٹ وے 161اور ہائیکنگ اینڈ موٹینی 154ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا ۔