رہنماء پیپلز پارٹی محمد بلال خان کی فیصل کنڈی سے ملاقات، پارٹی کے تنظیمی امور پر تبادلہ خیال

پارٹی کارکنوں کے مسائل کا ادراک ،حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں، گورنر خیبرپختونخوا

جمعرات 23 جنوری 2025 19:35

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2025ء)پیپلز پارٹی ضلع صوابی کے رہنماء اور این اے 19 سے سابق امیدوار قومی اسمبلی محمد بلال خان شیر پا ئونے جمعرات کو گورنر ہائوس میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پارٹی کے تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

بلال شیر پا ئونے گورنر کو اپنے علاقے میں وفاقی محکموں سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا، جس پر گورنر نے فوری طور پر متعلقہ محکموں کو مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پارٹی کارکنوں کے مسائل کا ادراک ہے اور ان کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اکستان پیپلز پارٹی ملک میں جمہوری استحکام پر یقین رکھتی ہیں سیاست میں برداشت رواداری کے کلچر کو فروغ دینا ہوگا ،پارٹی کے کارکنان ہمارا اصل اثاثہ ہیں ملک میں جمہوریت کے لئے جدوجہد اور قربانیاں ہماری شناخت ہیں۔