دنیا کے 100 امیر ترین ارب پتیوں کی دولت میں اضافے کا 50 فیصد سے زیادہ حصہ ٹاپ ٹین کا ہے، بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس

جمعہ 24 جنوری 2025 09:40

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2025ء) بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق دنیا کے 100 امیر ترین ارب پتیوں کی دولت میں اضافے کا 50 فیصد سے زیادہ حصہ ٹاپ ٹین کا ہے۔العربیہ یوز نے بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کے حوالے سے بتایا ہے کہ دنیا کے 10 امیر ترین ارب پتیوں کی دولت میں 3.7 ملین ڈالر فی منٹ کی شرح سے اضافہ ہوا۔ سال کے پہلے 23 دنوں میں ان کی دولت میں تقریباً 105 بلین ڈالر اضافہ ہوگیا۔

ٹاپ ٹین کی دولت میں تقریباً 191 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔بلومبرگ انڈیکس کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 500 امیر ترین افراد کی دولت تقریباً 10 ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔ایلون مسک کی کل دولت 440 ارب ڈالر ہوگئی اور اس سال کے 23 دنوں میں ہونے والا اضافہ 8 ارب ڈالر رہا۔

(جاری ہے)

جیف بیزوس کی مجموعلی دولت 254 ارب ڈالر ہے اور اس سال کا اضافہ 15 ارب ڈالر ہے۔

مارک زکربرگ 221 ارب ڈالر دولت کے ساتھ ہیں اور رواں سال کا اضافہ 13 ارب ڈالر ہے۔لیری ایلیسن کی دولت 209 ارب ڈالر ہے اور 23 دنوں میں ان کی دولت میں اضافہ 17 ارب ڈالر ہے۔برنارڈ آرناولٹ کی دولت ویسے تو 197 ارب ڈالر ہے۔ اضافے کو دیکھیں تو رواں سال 21 ارب ڈالر رہا۔لیری پیج کی دولت 176 ارب ڈالر ہے اور رواں سال کا اضافہ 8 ارب ڈالر ہے۔سرگئی برن کی کل دولت 166 ارب ڈالر ہے اور اس میں سے 7 ارب ڈالر ان کے پاس اس سال آئے ہیں۔بل گیٹس کے پاس 165 ارب ڈالر ہیں جن میں سے 6 ارب ڈالر اس سال کے ہیں۔سٹیو بالمر کی دولت 155 ارب ڈالر ہے اس سال کے 8 ارب ڈالر ملا کر۔وارن بفیٹ 144 ارب ڈالر کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے اس سال کے 23 دنوں میں 2 ارب ڈالر کمایا ہے۔