سندھ یونیورسٹی میں پانی قلت پر آن لائن کلاسز پر گورنرسندھ کا نوٹس

قائم مقام وائس چانسلر سے رپور ٹ طلب کرلی۔ طلبہ کے تعلیمی نقصان پر فوری اقدامات کی ہدایت

جمعہ 24 جنوری 2025 23:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2025ء)گورنر سندھ وچانسلر کامران خان ٹیسوری نے سندھ یونیورسٹی میں پانی کی قلت کے باعث آن لائن کلاسز کے فیصلہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے جامعہ کے قائم مقام وائس چانسلر سے رپور طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے آن لائن کلاسز کے فیصلہ پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے طلبہ کے تعلیمی نقصان پر فوری اقدامات کی ہدایت کی۔گورنر سندھ نے کہا کہ تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لئے متبادل انتظامات کئے جائیں۔#

متعلقہ عنوان :