
زرعی یونیورسٹی پشاور میں ایک روزہ سیمینار کا انعقاد
پیداوار بڑھانے، فصل کے بعد ہونیوالے نقصانات کم کرنے ،پائیدار ویلیو چین کو فروغ دینے پر بات چیت
جمعہ 24 جنوری 2025 23:34
(جاری ہے)
سیمینار کا مرکزی موضوع فوڈ سکیورٹی کو یقینی بنانے اور درآمدات پر پاکستان کے انحصار کو کم کرنے میں دالوں کے اہم کردار کی عکاسی کرنا تھا۔
فیکلٹی آف رورل سوشل سائنسز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد ظفر اللہ خان نے چنے جیسی چھوٹی فصلوں پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی، جو کسانوں کی آمدنی بڑھانے اور غذائی تحفظ کو بہتر بنانے کے بے پناہ امکانات رکھتی ہیں۔ اس بات کا ذکر کیا گیا کہ خیبر پختونخوا کا شمار پاکستان کے سب سے زیادہ خوراک کے لئے غیر محفوظ صوبوں میں ہوتا ہے، جو زرعی استحکام کے حصول کے لئے ان فصلوں کو ترجیح دینے کی اہمیت پر زور دیتا ہے۔پراجیکٹ کے ڈائریکٹر ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر خرم نواز سدوزئی نے پراجیکٹ کی اہم کامیابیوں جیسے ایک بیس لائن سروے کی تکمیل، دالوں کی ویلیو چین ڈویلپمنٹ، جاری سرگرمیاں، ڈیلفی سروے اور صلاحیت بڑھانے کے اقدامات کا اشتراک کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان اس وقت سالانہ تقریباً 1 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ مالیت کی دالیں درآمد کرتا ہے، جو ملک پر ایک بوجھ ہے جسے فصل کے بعد ہونے والے نقصانات کو کم کرنے اور اعلیٰ معیار کے بیجوں کی کاشت کو فروغ دے کر کم کیا جا سکتا ہے۔اٴْنہوں نے چنے کی کاشت کے طریقوں کو بہتر بنانے، فصل کے بعد ہونے والے نقصانات کو کم کرنے، چنے کی ویلیو چین کو مضبوط کرنے اور دالوں کے کاشتکاروں کے لئے بہتر مارکیٹ کے روابط کو یقینی بنانے میں ACIAR پراجیکٹ کے کردار پر روشنی ڈالی۔ اس کے علاوہ ڈپٹی ڈائریکٹر ریسرچ ڈاکٹر حسینہ گل نے بھی اپنی تحقیقی مہارت کا اشتراک کیا اور دیہی برادری کے لئے ذریعہ معاش کے مواقع کو بڑھانے کے لئے دالوں کی کاشت میں خواتین کسانوں کے کردار کی حوصلہ افزائی کرنے پر زور دیا۔ سیمینار میں کرک کے چھوٹے کسانوں نے شرکت کی جنہوں نے دالوں کی کاشت میں اپنے تجربات اور چیلنجز کا اظہار کیا۔ ان کی قیمتی رائے اور صلاحیت سازی کی کوششوں کے ذریعے چھوٹے کسانوں کو بااختیار بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔مزید تعلیم کی خبریں
-
اوپن یونیورسٹی میں سکالرشپ حاصل کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
-
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کا آغاز
-
پنجا ب بھر کے تعلیمی اداروں میں داخلے سے قبل طلبہ کا تھیلیسیمیا سمیت جینیٹک امراض کا ٹیسٹ لازمی قرار
-
وائس چانسلرنے ہیلی کالج آف کامرس میں 250 کلو واٹ سولر سسٹم کا افتتاح کردیا
-
انٹرمیڈیٹ وثانوی تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے زیرانتظام انٹرنیٹ (فرسٹ اینول) کے امتحانات 29 اپریل سے شروع ہوں گے
-
کراچی میں 28اپریل سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی ہونے کا خدشہ
-
دارارقم سکولز خیابان قائد کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا منصورہ آڈیٹوریم میں انعقاد
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے روسی زبان کا کورس شروع کردیا
-
میٹرک بورڈ کراچی کی ٹیم کا میڈیا کے ہمراہ مختلف امتحانی مراکز کا ہنگامی دورہ
-
پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹلز خالی، غیر قانونی قابضین کو سامان واپس کرنے کا فیصلہ
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں’’ریسرچ اینڈ پریکٹسسز اِن ایجوکیشن‘‘کے موضوع پر2روزہ آٹھویں عالمی کانفرنس اختتام پذیر
-
کراچی میں نویں اوردسویں کے امتحانات کا آغاز (کل) سے ہوگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.