۸ سرکاری ملازمین ک حقوق کے تحفظ کے لیے قومی وطن پارٹی ہر اول دستے کا کردار ادا کرے گی ,سکندر حیات خان شیرپائو

جمعہ 24 جنوری 2025 21:45

)پشاور(آن لائن)قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپائو نے سرکاری ملازمین پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کی مزمت کی اور اسے غیر جمہوری اقدام قرار دیا ۔ وطن کور پشاور سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں انھوں نے کہا کہ اپنے جائز حقوق کے لیے آواز اٹھانا اور احتجاج کرنا ہر شہری کا آئینی حق ہے جب کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے معصوم ملازمین کو بے دریغ شیلنگ اور لاٹھی چارج کا نشانہ بنایا ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ایک طرف پی ٹی آئی اپنے لیڈر کی رہائی کے لیے نہ صرف صوبے کے وسائل بلکہ یہاں کے عوام کو بھی استمعال کر رہی ہے تو دوسری طرف سرکاری ملازمین کو اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے احتجاج کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین ک حقوق کے تحفظ کے لیے قومی وطن پارٹی ہر اول دستے کا کردار ادا کرے گی اور ان کے حقوق کے تحفظ اور جائز مطالبات کی منظوری کے لیے ہر فورم پر جدوجہد کرے گی۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ سرکاری ملازمین کی ملازمت کے تحفظ کو یقینی بنا کر ان کے جائز مطالبات منظور کئے جائے۔