بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف حیسکو حکام ، رینجرز اور پولیس کا مشترکہ گرینڈ آپریشن جاری

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی ہفتہ 25 جنوری 2025 17:36

نوابشاہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جنوری 2025)حیسکو کیجانب سے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف حیسکو حکام، رینجرز اور پولیس کا مشترکہ گرینڈ آپریشن جاری  تفصیلات کے مطابق ایس ای ذولفقار ڈھانی۔

(جاری ہے)

ایکسین عزیز اللہ بھٹو کے احکامات کی روشنی میں ایس ڈی او الطاف میرانی، ایم ایس جاوید قریشی ،یونین چیئرمین سرور لاشاری ،خالد پیرزادہ ودیگر کی سربراہی میں امامیہ کالونی ،سرفراز کالونی ،ہسپتال روڈ،مسجڈ روڈ ودیگر علاقوں میں پولیس اور رینجرز کے ہمراہ بجلی چوروں اور بجلی کے بقایاجات نادہندگان کیخلاف مشترکہ گرینڈ آپریشن کیا گیا جس میں درجنوں کنڈا کنکشن کاٹ کر بقایاجات نادہندگان کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے بجلی چوروں ، نادہندگان کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی اس موقع پر واپڈا حکام کا کہنا تھا کہ واپڈا صارفین اپنے بقایاجات فوری کلیئر کرواکر ایک اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں اور بجلی چور اور بجلی چوری میں ملوث افراد کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا انکے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائیگی کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لئیے اپنے بجلی کے بقایاجات فوری کلیئر کروائیں۔