وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون سائنس اور ٹیکنالوجی کاپانچواں جلسہ عطائے اسناد

J28/جنوری 2025ئ کو گورنر ہاؤس میں ہوگا

ہفتہ 25 جنوری 2025 19:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2025ء)وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون سائنس اور ٹیکنالوجی کاپانچواں جلسہ عطائے اسنادبتاریخ 28/جنوری 2025ئ بوقت صبح:30 11بجے گورنر ہاؤس کراچی میں منعقد ہوگا کانووکیشن کے مہمان خصوصی گورنر کامران خان ٹیسوری ہونگے جبکہ وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی تقریب کی صدارت فرمائیں گے۔اس کے علاوہ معزز اراکین قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی،پاکستان بھرکی جامعا ت کے وائس چانسلرزاور متعدد علمی وسماجی شخصیات بھی تقریب میں شرکت متوقع ہے۔

(جاری ہے)

شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نے کانووکیشن کے حوالے سے پیغام میں کہا ہے کہ طویل عرصے بعد وفاقی اردو یونیورسٹی جلسہ عطائے اسنادمنعقد ہونا خوش آئند ہے اور اس کے انعقاد میں وفاقی وزیرتعلیم وپروچانسلر وفاقی جامعہ اردوڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ذاتی طور پر دلچسپی لی جس کے باعث جلسہ عطائے اسناد کا انعقاد ہونے جارہا ہے جس پر جامعہ اردوکے طلبہ و اساتذہ وفاقی وزیر تعلیم کے انتہائی مشکور ہیں۔شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نے مزید کہا کہ کہ اب جامعہ اردو کے طلبہ و طالبات کے لیے ہرسال باقاعدگی سے کانووکیشن کا انعقاد کیا جائے گا ۔#