بانی تحریک انصاف سے عالیہ حمزہ کی ملاقات‘پارٹی چیف آرگنائزر پنجاب مقرر

ہفتہ 25 جنوری 2025 22:24

بانی تحریک انصاف سے عالیہ حمزہ کی ملاقات‘پارٹی چیف آرگنائزر پنجاب ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2025ء)بانی تحریک انصاف نے عالیہ حمزہ کو پارٹی چیف آرگنائزر پنجاب تقرر کر دیا، بانی تحریک انصاف نے سلمان اکرم راجہ کو نوٹیفیکیشن جاری کرنے کی ہدایت کر دی، ذرائع کے مطابق پارٹی رہنمائوں نے تجویز دی ہے کہ عالیہ حمزہ کو مرکزی تنظیم میں ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کا عہدہ دینا چاہیے، چیف آرگنائزر پنجاب کے عہدے سے پارٹی رہنما مخالفت کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بانی نے ہدایت کی کہ عالیہ حمزہ کو پنجاب کا چیف آرگنائزر کو نوٹیفیکیشن جاری کریں۔