فیصل آباد شہر اور گردونواح میں ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری
140سے زائد مقا مات پر وارداتوں کے دوران لاکھوں کے زیورات، نقدی، قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین لیے
اتوار 26 جنوری 2025
12:05
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2025ء)فیصل آباد شہر اور گردونواح میں ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری، 140سے زائد مقا مات پر وارداتوں کے دوران لاکھوں کے زیورات، نقدی، قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین لیے، جبکہ درجنوں شہریوں کی موٹرسائیکلیں چور لے اُڑے، تفصیلات کے مطا بق پیپلزکالونی نمبر2 حسینہ چوک میں شفیق سے ڈیڑھ لاکھ روپے‘ فون‘ چناب چوک کے قریب شہریار سے 5 لاکھ روپے‘ فون‘ میٹروپول چوک میں شبیر احمد سے پرس‘ گوبند پورہ میں اسحاق سے جھپٹا مار کر فون‘ صدربازار غلام محمد آباد کے قریب محمد حسن سے ایک لاکھ 80ہزار روپے‘ فون‘ سرفراز کالونی کے نعمان علی سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون چھین لیا‘ مدینہ آباد میں شاہد پرویز کے گھر سے سامان چوری‘ پروکیانوالہ میں محمد یٰسین سے موٹرسائیکل‘ گٹ والا کے قریب اکرم سے 25ہزار‘ فون‘ سوساں روڈ پر عدیل سے 16ہزار روپے‘ فون‘ آفیسر کالونی نمبر2 کے عثمان سے سوا لاکھ روپے‘ فون‘ محلہ مصطفی آباد کے قریب عقیل شاہد سے 70ہزار روپے‘ نگہبان پورہ کے ذیشان سے ڈیڑھ لاکھ روپے‘ فون‘ سنت سنگھ روڈ پر ارشد علی سے 6ہزار روپے‘ فون‘ منصورآباد میں ارحم سے جھپٹا مار کر فون‘ بسم اللہ پارک سے اسجد سے 36ہزار روپے‘ فون‘ غفور بشیر ہسپتال روڈ پر علی حسن سے 20ہزار روپے‘ فون چھین لیے‘ 203 رب مانانوالہ کے عاصم کے گھر سے لاکھوں کے زیورات‘ سامان چوری‘ گھونہ روڈ پر اشرف سے 55ہزار روپے‘ باوا چک کے قریب محمد احمد کے گودام سے لاکھوں کا سامان چوری‘ منیر پارک کے قریب عبدالرزاق سے موٹرسائیکل‘ 191 رب کے ادریس کے گھر سے دو بکرے‘ 102 گ ب کے ساجد علی سے نقدی‘ فون‘ چنیوٹ روڈ پر ارشد سے نقدی‘ فون چھین لیا‘ 146 رب میں آمنہ عمران کا گھر لوٹ لیا‘ 57 ج ب کے آصف کے گھر داخل ہونیوالے ڈاکوئوں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر ساڑھے پانچ لاکھ کے زیورات‘ نقدی اور سامان لوٹ لیا‘ موٹروے پل کے قریب بہرام سے 47ہزار روپے‘ سمن آباد کے وحید رضا سے 95ہزار روپے‘ سمن آباد گلی نمبر45 کے قریب کامران سے ساڑھے چار لاکھ چھین لیے‘ انار کلی بازار سمن آباد کے نوازش علی سے جھپٹا مار کار فون‘ لال مل چوک میں احمد اعجاز سے 1لاکھ 85ہزار روپے‘ فون‘ سنٹرل جیل کے قریب جھپٹا مار کر توصیف سے فون‘ ستیانہ روڈ مچھلی فارم کے قریب عدنان سے موٹرسائیکل‘ الائیڈ موڑ کے قریب چاند سے 10ہزار روپے‘ فون‘ الٰہی آباد کے قدیر سے 25سو روپے‘ فون‘ بٹالہ کالونی کے الٰہی آباد سے عارف سے 18سو روپے‘ فون‘ 240 رب کے عاطف کے گھر سے 3بکرے‘ الشفاء ہسپتال کے قریب طلحہ سے نقدی‘ فون‘ ٹول ٹیکس ستیانہ روڈ کے طیب سے ڈرون کیمرہ چھین لیا‘ ملکھانوالہ کے انور سعید سے 17ہزار روپے‘ ٹی اینڈ ٹی کالونی کے ثقلین سے نقدی‘ فون‘ 270 رب کے عامر سے 35ہزار روپے‘ فون‘ 263 رب کے اللہ رکھا سے 30ہزار روپے‘ فون‘ 259 رب کے کلیم سے 10ہزار روپے‘ فون‘ 264 رب کے شاہد محمود سے 25ہزار‘ فون چھین لیا‘ 256 رب کے نوشیر خان سے 34 ہزار روپے‘ فون‘ قصبہ ڈجکوٹ کے ناصر سے 50ہزار روپے‘ فون‘ 264 رب کے عامر سے 45ہزار روپے‘ فون‘ 66 ج ب کے کاشف سلیم سے 10ہزار روپے‘ 67 ج ب کے عامر علی سے نقدی‘ فون‘ 245 رب کے اشفاق کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی‘ 250 رب کے اکرام سے سوا لاکھ روپے‘ فون‘ 82 ج ب کے حیدر علی سے 16ہزار‘ فون‘ 81 گ ب کے ندیم سے موٹرسائیکل‘ 296 رب کے اسد مدثر سے سوا دو لاکھ کے زیورات‘ نقدی‘ 243 رب کے اعجاز سے 25سو روپے‘ فون‘ ڈھینگاں روڈ پر ارشاد سے سوا لاکھ روپے‘ فون‘ 248 رب کے تنویر سے 5لاکھ‘ 128 گ ب کے عبدالستار کے ڈیرے سے مویشی‘ عثمانیہ پارک جڑانوالہ کے اسامہ کی اہلیہ کے زیورات چھین لیے‘ 109 گ ب کے میاں احمد سے موٹرسائیکل‘ 104 گ ب کے سلطان محمود سے 33ہزار روپے‘ فون‘ 104 گ ب کے حقنواز سے 60ہزار روپے‘ فون‘ 73 گ ب کے پرویز کے ڈیرہ سے موٹریں چوری‘ 232 گ ب کے اختر سے موٹرسائیکل‘ 281 گ ب کے شہامند سے نقدی‘ فون‘ 627 گ ب کے شیر علی کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی‘ 630 گ ب کے لیاقت علی سے نقدی‘ فون‘ 657 گ ب کے منیر عباس سے ڈیڑھ لاکھ‘ 100 رب کے عظیم سے 25ہزار‘ 74 رب میں ارشد کے گھر کا صفایا کر دیا‘ 210 گ ب کے جاوید سے 4ہزار روپے‘ فون‘ 69 رب کے علی رضا سے جھپٹا مار کر فون‘ دربار پیر صلاح الدین کے افضال احمد سے موٹرسائیکل‘ 599 گ ب کے بہادر علی کی حویلی سے مویشی‘ 143 گ ب کے قاسم ضیاء کی حویلی سے بکرے‘ 44 گ ب کے سہیل اکرم سے 50ہزار روپے‘ 134 گ ب کے رضوان سے 15ہزار روپے‘ فون‘ اڈا کھدروالہ کے قریب عرفان حیدر کی دکان سے بیٹریاں چور لے اُڑے‘ دیگر وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر فرار ہو گئے۔
(جاری ہے)
علاوہ ازیں باغ جناح سے شاہ رخ‘ سول ہسپتال سے عبدالرحمن‘ سرکلر روڈ سے عثمان خالد‘ گول بھوآنہ بازار سے نقاش‘ گلشن چوک سے احد رضا‘ ولی پورہ کے شوکت علی‘ کوہ نور پلازہ سے خالد محمود‘ خرم چوک سے سجاول‘ مدینہ ٹائون کالج روڈ سے شاہ زیب‘ ہجویری ٹائون میں جمیل احمد‘ عباس پارک سے صدیق‘ رمضان آباد کے سلمان‘ عبداللہ پور کے احمد‘ چک جھمرہ لعل شاہ روڈ سے ندیم شہزاد‘ سیلانی ویلفیئر دفتر کے باہر حبیب‘ 103 گ ب کے شہباز‘ 71 گ ب کے مختار احمد‘ 76 رب کے محمد فیض اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے‘ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود چوروں کے گروہوں کو پکڑ نہ سکی۔