یفک کی روانی کو یقینی بنانے اور غیر قانونی رکشوں سمیت بسوں کی فٹنس کو یقینی بنانے کے لئے بھر پور اقدامات اٹھارہے ہیں، محمد علی درانی

اتوار 26 جنوری 2025 21:15

1 کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2025ء) سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر (آر ٹی اے )محمد علی درانی نے کہا ہے کہ ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے اور غیر قانونی رکشوں سمیت بسوں کی فٹنس کو یقینی بنانے کے لئے بھر پور اقدامات اٹھارہے ہیں تاکہ شہریوں کو دور جدید کے مطابق سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے نئی گرین اور پنک بسوں کو چلانا ناگزیر ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کوئٹہ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال انڈسٹریز کے دورہ کے موقع پر صدر میر مراد بلوچ، ایس وی پی پاک ایران جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نعیم الرحمن اور نائب صدر کیو سی ایس ٹی ایس آئی عطا اللہ مینگل ایگزیکٹو ممبران محمد اختر درانی، دوست محمد آغا، سید عرفان علی، محمد اقبال ترین، صوفی عبدالاحد اور حاجی اصغر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیمبر کے عہدیداروں کی جانب سے سیکرٹری آر ٹی اے کو بسوں کی فٹنس، غیر قانونی رکشوں کے چلانے، پرانے ماڈل کی بسوں اور فٹنس سرٹیفکیٹ سے متعلق مسائل سے آگاہ کیاگیا۔ کوئٹہ کے شہریوں کے لیے نئی گرین اور پنک بسیں چلائی جائیں جس طرح پاکستان کے دیگر صوبوں میں عوام کی سہولت کے لئے چلائی جائیں سیکرٹری آر ٹی اے نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ٹریفک کی روانی کے لئے شہر میں چلنے والے غیر قانونی رکشوں، ان فٹ پرانی بسوں کو تبدیل کیا جائے اس کے لئے ہمیں چیمبر آف کامرس ، بزنس کمیونٹی اور عوام کا تعاون درکار ہے ۔