ذ*ہمیشہ اقتدار کے بجائے سیاسی اصولوں کو ترجیح دی ہے ، نیشنل پارٹی خضدار

پیر 27 جنوری 2025 22:40

3خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2025ء) نیشنل پارٹی کے صوبائی ورکنگ کمیٹی کے ممبر و تحصیل خضدار کے صدر نادر بلوچ تحصیل جنرل سیکرٹری کریم بلوچ ودیگر رہنمائوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نیشنل پارٹی بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کی فکر فلسفہ کا تسلسل ہے ہم نے ہمیشہ اقتدار کے بجائے سیاسی اصولوں کو ترجیح دی ہے جس کے لیے ہمارے اکابرین کی لازوال قربانیاں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل پارٹی ہمیشہ استحصالی استعماری قوتوں کے خلاف آواز بلند کرکے مظلوم محکوموں کی ہمنوا رہی ہے ۔تاریخ گواہ ہیکہ بلوچستان میں نیشنل پارٹی نے شعوری جمہوری نظریاتی سیاست کو پروان چڑھانے قومی وسائل و قومی شناخت کی بقا کے لیے جرات مندانہ پڑھے لکھے شعوریافتہ باکردار قیادت کے سربرائی میں ثابت قدمی سے جدوجہد کرتی آ رہی ہے ۔

(جاری ہے)

رہنماوں نے مزید کہا کہ کچھ مفاد پرست جو اپنی مفادات کی حصول کے لیے در در کی ٹھوکریں کھا کر اپنی اقدار کردار کھو بھیٹے ہیں اب سیاست کو منڈی بنا کر بازاری زبان استعمال کرنے لگے ہیں نیشنل پارٹی کے کارکن اینٹ کا جواب پھتر سے دینا جانتے ہیں لیکن وہ ہماری تربیت و سیاست کا حصہ نہیں بھٹکے ہوئے عناصر سیاست کو خضدار میں داغدار کرنے کے بعد اب ہماری قومی بلوچی روایات کو روند کر غیر اخلاقی تہمت بازی ہلڑبازی پر اتر آئے ہیں۔ ایک کونسلر کی سیٹ جتنے کے لیے سیاسی ماحول کو منڈی بنانا حقیقت میں ہار ہوتی ہے نیشنل پارٹی اصولوں کی سیاست پر ڈٹ کر سرخرو رہی ہے اور مفادپرست ٹولہ کو ماضی کی طرح ناکامی نامرادی کی سوا کچھ نصیب نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :