نظام المدارس کے سالانہ امتحانات یکم فروری سے شروع ہوں گے

بدھ 29 جنوری 2025 16:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2025ء) نظام المدارس پاکستان کے زیر اہتمام سالانہ امتحانات یکم فروری سے شروع ہوں گے۔ ناظم امتحانات علامہ عین الحق بغدادی نے اس حوالے سے جاری بیان میں کہا ہے کہ امتحانات ڈائریکٹوریٹ آف مذہبی تعلیم کے طے شدہ ضوابط کے مطابق منعقد ہو رہے ہیں،ملک بھر میں سینکڑوں امتحانی سنٹرز قائم کئے گئے ہیں،جہاں ہزارہا طلبہ و طالبات امتحان دیں گے۔

(جاری ہے)

امتحانی سنٹرز کی آن لائن مانیٹرنگ کے لئے مرکزی دفتر میں ای مانیٹرنگ سیل قائم کیا گیا ہے، پرچہ سوالات کی فراہمی کا فول پروف بندوبست کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امتحانی نظام کو شفاف بنائے بغیر تعلیمی معیار کو بہتر نہیں بنایا جا سکتا، شفاف امتحانات نظام المدارس پاکستان کی پہچان ہے۔

متعلقہ عنوان :