لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد ،خشک ومطلع ابر آلود رہنے کا امکان

بدھ 29 جنوری 2025 23:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2025ء) لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم سرد ، خشک اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق صبح اور رات کے اوقات میں سیالکوٹ ،نارووال، نارنگ منڈی ،گوجرانوالہ اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے کی توقع ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد ، خشک اور مطلع ابر آلود رہا،لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 11اور زیادہ سے زیادہ 22سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاجبکہ ہوامیں نمی کا تناسب50فیصدرہا۔

لاہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 272فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈ یکس پاکستان انجینئرنگ378، پولو گرائونڈ362 ، سی ای آر پی آفس326 ،یو ایس قونصلیٹ292،زکی فارمز 459،ایوی گرین 427،عسکری ٹین314اور فدا حسین روڈ پر 406ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔