حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے ،شیخ آفتاب احمد

بدھ 29 جنوری 2025 23:18

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2025ء) ممبر قومی اسمبلی شیخ افتاب احمد نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے ،عمران حکومت نے چار سالوں میں ملک کا ستیا ناس کیا، کوئی ادارہ ایسا نہیں جس کوتباہ نہ کیا ہو، ملک کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے میاں شہباز شریف کی حکومت دن رات کوشاں ہے، حلقہ این اے 49 میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے عوام سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب میں مریم نواز شریف کی حکومت نے کئی ایسے منصوبے شروع کیے ہیں جس کی مثال نہیں ملتی وہ جس طرح کام کر رہی ہیں اس سے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں اور پارٹی کی قوت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ شیخ آفتاب احمد نے کہا ہفتے میں دو دن حلقے کے عوام کے لیے رکھے ہوئے ہیں عوام کے کام کر کے سکون ملتا ہے۔ انہوں نے کہا میری سیاست ہی عوام کے مسائل حل کرنے کی ہے یہی وجہ ہے جب بھی اقتدار ملا عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوئے۔\378