سعودی ویژن 2030 ایک جرات مندانہ منصوبہ ہے،بل کلنٹن

سعودی رہنمامملکت کی معیشت کو ترقی دینے کے لیے بڑے ویژن پر یقین رکھتے ہیں،گفتگو

جمعرات 30 جنوری 2025 11:31

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2025ء)سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے سعودی ویژن 2030 کو جدید دور کے جرات مندانہ ترقیاتی منصوبوں میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ سعودی رہنما اس ویژن کے حصول کے سال تک ان منصوبوں کو حاصل کرنے کا زبردست جذبہ رکھتے ہیں۔ سعودی عرب نے انسانی سرمائے کی ترقی پر توجہ دی ہے،امریکی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگومیںانہوں نے نشاندہی کی کہ سعودی شہری اپنی لیڈروں کی جانب سے وفاداری والی حالت سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کے رہنما ملک کی معیشت کو ترقی دینے کے لیے بڑے ویژن پر یقین رکھتے ہیں۔بل کلنٹن نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں ایک متاثر کن رہنما ہے جس نے اپنے شہریوں کے لیے ہزاروں بلکہ لاکھوں مواقع پیدا کیے ہیں۔ سعودی شہری ان مواقع میں سے اس طرح انتخاب کر سکتے ہیں جیسے وہ سونے کی تھالی سے انتخاب کر رہے ہوں۔ یہ متاثر کن وژن یہاں سعودی عرب میں کیا پیش کیا جا رہا ہے۔ دریں اثنا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ریاض میں اپنے دفتر میں سابق امریکی صدر بل کلنٹن کا استقبال کیا۔ دونوں رہنماں نے دوستانہ گفتگو کی۔