بلوچستان میں موسم شدید سرد؛ درجہ حرارت منفی 8 ڈگری تک گر گیا

بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک، شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا، محکمہ موسمیات

ہفتہ 1 فروری 2025 17:35

بلوچستان میں موسم شدید سرد؛ درجہ حرارت منفی 8 ڈگری تک گر گیا
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2025ء)بلوچستان میں موسم بدستور شدید سرد ہے جب کہ قلات میں درجہ حرارت منفی 8 تک گر گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ،شمالی اضلاع میں موسم شدید سرد رہے گا۔

(جاری ہے)

کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 اور قلات میں منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح زیارت میں منفی 8 اور ڑوب میں منفی 2 ، سبی میں 7، تربت میں 10،چمن میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا،اٴْدھر نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت صفر، گوادر میں 10 اور جیوانی میں 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔