ڈسٹرکٹ حویلی کہوٹہ میں بلاتفرق تعمیر وترقی کے کام کروائے ہیں ،فیصل ممتاز راٹھور

آئندہ عام انتخابات میں برداری ازم نہیں کارکردگی کی بنیاد پر عوام کے سامنے پیش ہونگے،وزیرلوکل گورنمنٹ آزاد کشمیر

ہفتہ 1 فروری 2025 19:18

حویلی کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2025ء)آزاد ریاست جموں و کشمیر کے وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ حویلی کہوٹہ میں بلاتفرق تعمیر وترقی کے کام کروائے ہیں آئندہ عام انتخابات میں برداری ازم نہیں کارکردگی کی بنیاد پر عوام کے سامنے پیش ہونگے،ڈسٹرکٹ حویلی میں صحت تعلیم انفراسٹرکچر کو بہتر بنایا ہے رواں سال تعمیر وترقی کے نئے منصوبے لیکر آئیں گے،وہ ان خیالات کا اظہار متاثرین آفات سماؤی کے ورثا کو چیک تقسیم کے دوران کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ موجود دور میں جاہلی ہوائی اعلانات سے لوگوں کو خوش نہیں کیا جا سکتا دنیا گلوبل ویلج بن چکی ہے ہے شحص اپنے ہاتھ میں ڈیجیٹل میڈیا لیکر گھوم رہا ہے پٹھان کوٹ،تاؤ بٹ بیٹھا ہوا شحص ساری دنیا کے حالات سے واقف ہی,اب سیاست دان محض فرضی اور ہوائی اعلانات کی بنیاد پر عوام میں پذیرائی حاصل نہیں کر سکتا،میرا مش ڈسٹرکٹ حویلی کہوٹہ کو ماڈل ضلع بنا تھا جس کے لیے دن رات کوشاں ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرے دور حکومت میں میرٹ کی بالادستی بلاتفرق ترقی کام کی وجہ سے لوگ جوق در جوق ہماری جماعت کا حصہ بن رہے ہیں آئیندہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی سب سے بڑی اکثریت جماعت بن کر ابھرے گی،انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ حویلی کہوٹہ کے دور افتادہ علاقوں میں صحت تعلیم انفراسٹرکچر کی سہولیات کو بہتر بنا رہے ہیں تاکہ وہاں کے مقامی افراد کو علاج معالج تعلیم کے لیے دور دراز سفر نہ کرنا پڑے۔انہوں نے کہا کہ برادری ازم کی سیاست پر یعقیں نہیں رکھتا خدمت کے جذبے سے سیاست میں آیا تھا اپنا مرحوم والد کے مشن کو لیکر آگے بڑھ رہا ہوں بعدازں وزیر حکومت نے کھری چرون اور دیگر مقامات پر فوت شدگان کے لواحقین سے اظہار تعزیت بھی کیا۔