Live Updates

شہباز شریف یاد رکھے کل ہماری حکومت آئی تو آپ کے بچے بھی روئیں گے

9 مئی کے بعد جس طرح ہمارے ورکرز کو رلایا گیا، یہ بات میں کبھی نہیں بھولوں گا، جب بھی اختیار ملا ان سب کو نشان عبرت بناوں گا، یہ میرا وعدہ ہے، جنید اکبر کا پیغام

muhammad ali محمد علی ہفتہ 1 فروری 2025 22:20

شہباز شریف یاد رکھے کل ہماری حکومت آئی تو آپ کے بچے بھی روئیں گے
صوابی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ یکم فروری 2025ء ) جنید اکبر کا کہنا ہے کہ شہباز شریف یاد رکھے کل ہماری حکومت آئی تو آپ کے بچے بھی روئیں گے، 9 مئی کے بعد جس طرح ہمارے ورکرز کو رلایا گیا، یہ بات میں کبھی نہیں بھولوں گا، جب بھی اختیار ملا ان سب کو نشان عبرت بناوں گا، یہ میرا وعدہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف خیبرپختونخواہ کے صدر جنید اکبر کی جانب سے ہفتے کے روز کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا گیا کہ 9 مئی کے بعد جس طرح ہمارے ورکرز کو رلایا گیا ہے، یہ بات میں کبھی نہیں بھولوں گا، جب بھی اختیار ملا ان سب کو نشان عبرت بناوں گا، یہ میرا وعدہ ہے، شہباز شریف یاد رکھے کل ہماری حکومت آئی تو اپ کے بچے بھی روئیں گے۔

جنید اکبر نے کہا کہ اگر ہماری حکومت میں شہباز شریف کے بچے نہ روئے تو پی ٹی آئی کو چھوڑ دوں گا، ہمارے لانگ مارچ اور پہلے لانگ مارچ میں فرق یہ ہوگا کہ پہلے قیادت اداروں کے ساتھ رابطے میں تھی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ اس بار اگر لانگ مارچ کے نکلے تو کسی سے کوئی بات نہیں ہوگی، اگر میں گرفتار ہوا تو شاہرائے ریشم، پاک افغان شاہراہ، موٹروے اور جی ٹی روڈ مکمل بند کریں گے۔

جنید اکبر نے مزید کہا کہ یہ آپ کی غلط فہمی ہے کہ آپ ہمیں ڈرا سکتے ہیں آپ ہمیں ننگا کر سکتے ہیں آپ ہمیں مار سکتے ہیں آپ جو کرنا چاہتا ہیں کر سکتے ہیں لیکن ہمارے دلوں سے عمران خان نہیں نکال سکتے نہ ہی جھکا سکتے ہیں۔ ورکر کمزور ہیں یہ ورکر اپ کے مقابلے میں نہیں لیکن جو نفرت ہمارے سینوں میں اپ کے لیے ہیں یہ میرے پاس آپ کی امانت ہے ، اگر میں انتہائی کمزور ہوا تو میں اپنے بچوں کو یہ آپ کی نفرت ہے یہ میں وراثت میں دے دوں گا، میں اپ سے وعدہ کرتا ہوں یہ آپ نے جو اس ملک کے ساتھ کیا، جمہوریت کے ساتھ کیا، اس کا آپ کو جواب دینا ہوگا۔

حکومت کی مجبوریاں کا مجھے نہیں پتہ لیکن میں ہر اس شخص کو جس نے 9 مئی کے بعد میرے ورکر کو رلایا میں اس کو رونا دیکھنا چاہتا ہوں۔ اللہ تعالی مجھے وہ اختیار دے ایک ایک شخص کو نہیں بھولا چاہے شانگلہ، دیر، ملاکنڈ جہاں بھی ہوں، کسی غلط فہمی میں نہ رہے اچھی بات بھول جاتا ہوں لیکن بری چیز کبھی نہیں بھولتا۔ 10 سال گزارے 20 سال گزارے میرا اپ سے وعدہ ہے کہ جو بھی جس پوزیشن پہ ہے جب بھی میرے اختیار میں کچھ آیا میں اپ کو نشان عبرت بناؤں گا یہ میرا وعدہ ہے آپ سے۔ خدا کی قسم ایک ایک چیز یاد ہے تکلیف میں ہوں جب یہ دیکھتا ہوں کہ میری حکومت میں آپ آرام سے ہے میں آپ کو رونا دیکھنا چاہتا ہوں۔ انشاءاللہ مثال بناو گا آپ کو۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات