
صوبوں سے ججز کو ٹرانسفر کرنے کا مقصد ایک جج کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ بنانا ہے
رولز کے مطابق چیف جسٹس تین سینئر ترین ججز میں تعینات کیا جائے گا، حکومت کا مقصد کوئی عدالتی فیصلہ خلاف نہ آئے اور نہ ہی کوئی جج خلاف کھڑا ہوسکے۔ سیاسی رہنماء مصطفی نواز کھوکھر
ثنااللہ ناگرہ
ہفتہ 1 فروری 2025
23:05

(جاری ہے)
ججز نے جو خط لکھا ہے اس میں ایک لفظ آئین کے ساتھ فراڈ بھی لکھا گیا، ان کا مقصد صوبوں سے ججز کو ٹرانسفر کرنے کا مقصد ایک جج کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ بھی تعینات کرنا ہے۔
رولز کے مطابق چیف جسٹس تین سینئر ترین ججز میں تعینات کیا جائے گا۔ موجودہ حکومت نے پہلا قانون الیکشن قانون کو تبدیل کیا، الیکشن پٹیشن کو عدلیہ سے لے کر ٹربیونل کو دیا گیا، اس کے تحت ٹربیونل بنائے گئے،پھر عدلیہ کو فتح کرنے کیلئے 26ویں ترمیم کی گئی، میڈیا کو فتح کرنے کیلئے پیکا قوانین لے آئے۔سیاسی انتقام کی لہرمرضی کی عدلیہ کے بغیر کیسے ممکن ہے؟ ایک جماعت کو جتنی سزائیں اور ٹرائل ہوئے وہ اعلیٰ عدلیہ کے معیار پر پورے نہیں اترتے۔ حکومت کا مقصد یہ ہے ہم جیسے مرضی انتقامی کاروائیاں کریں، لیکن کوئی جج ہمارے خلاف کھڑا نہ ہو اور کوئی عدالتی فیصلہ ہمارے خلاف نہ آئے۔ یاد رہے میڈیا کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ قانون نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں تبادلے کیلئے تین ججز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، نوٹیفکیشن کے تحت تین سینئر ججزکوسندھ ، پنجاب اور بلوچستان سے اسلام آباد ہائیکورٹ ٹرانسفر کردیا گیا ہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کا سپریم کورٹ میں ایلیویٹ ہونے کا امکان ہے، جب کہ ان کی جگہ جسٹس سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا چیف جسٹس بنائے جانے کا امکان ہے۔ اسی طرح جسٹس خادم حسین سومرو کا سندھ ہائیکورٹ سے اسلام آباد ہائیکورٹ تبادلہ کیا گیا ہے، جسٹس محمد آصف کا بلوچستان ہائیکورٹ سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں تبادلہ کیا گیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
تین اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے سینکڑوں فلسطینیوں کی رہائی
-
میران شاہ، شدت پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں چار فوجی ہلاک
-
ملک میں سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد 4 ہزار 700 روپے کی کمی ہوگئی
-
'یورپی مسلح افواج' کی تشکیل کا وقت آ گیا ہے، زیلنسکی
-
رمضان المبارک میں چینی اسٹالز پر فی کلو چینی 130 روپے میں ملے گی
-
پنجاب میں کسانوں کو ایک چھت تلے تمام زرعی سہولیات فراہم کرنے کا پروگرام شروع ہوگیا
-
غلطیاں سب سے ہو چکیں اب سب کواپنی انا ہٹ دھرمی اور ضد ترک کرنا ہوگی
-
خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع کیلئے ترقیاتی فنڈز جاری
-
سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں15خوارج ہلاک، لیفٹیننٹ محمد حسان سمیت4جوان شہید
-
چرنوبل ایٹمی پلانٹ پر ڈرون حملے پر عالمی جوہری ادارے کو تشویش
-
مغربی کنارے پر اسرائیلی کارروائیوں اور فلسطینی ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار
-
عمران خان نے رمضان کے بعد بھرپور تحریک چلانے کی ہدایت کی ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.