آفتاب خان شیرپاؤ کاقلات میں آپریشن کے دوران 18 ایف سی اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس

اتوار 2 فروری 2025 00:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2025ء) قومی وطن پارٹی کےمرکزی چئیرمین آفتاب خان شیرپاؤ نےقلات بلوچستان میں آپریشن کے دوران 18 ایف سی اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے کئے گئے آپریشن کے دوران 18 ایف سی اہلکاروں کی شہادت نہایت المناک سانحہ ہے، میری تمام ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ آفتاب شیرپاؤ نے کہا کہ پوری قوم کو متحد ہو کر اس کے خلاف کھڑا ہونا پڑے گا۔