صوابی کا جلسہ کے پی کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا،جنیداکبر

دوبارہ اسلام کیلئے منظم پلان کیساتھ جائینگے ،بانی جیسے ہی ہمیں کال دینگے تو اسلام آباد جائینگے،صوبائی صدر تحریک انصاف

اتوار 2 فروری 2025 19:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2025ء)پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ صوابی کا جلسہ کے پی کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا،وزیرداخلہ جس طرح باتیں کرتے ہیں انکو شرم آنی چاہیے، ہمارے ورکرز کے ساتھ جو کیا وہ بہت بڑی ریاست دہشتگردی تھی،ہماری قیادت پہلے اداروں سے رابطے میں تھی، اور رابطے پی ٹی آئی کے مرضی سے تھے ،کابینہ میں تبدیلی وزیراعلی کی ذمہ داری ہے۔

موٹر وئے ٹول پلازہ پشاور پر میڈیا سے گفتگو میں جنید اکبر نے کہا کہ پشاور آنے کا مقصد 8 فروری کو صوابی جلسے سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لینا تھا ، صوابی کا جلسہ کے پی کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا،وزیرداخلہ جس طرح باتیں کرتے ہیں انکو شرم آنی چاہیے، ہمارے ورکرز کے ساتھ جو کیا وہ بہت بڑی ریاست دہشتگردی تھی،اس دفعہ امید ہے کہ کسی بھی احتجاج میں ہم پر گولیاں نہیں چلیں گی، صوابی احتجاج سے متعلق وزیراعلی سے الگ ملاقات ہوگی۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی صوبائی صدر جنید اکبر نے کہا کہ بانی کی رہائی کے لئے علی امین گنڈا پور نے بہت کوشش کی ہے ، ہم نے ماضی کے غلطیوں سے سیکھناہے،نومبرکے لانگ مارچ میں ہم سے جوغلطیاں ہوئی ہیں،اس کونہیں دہرائینگے ۔جیند اکبر نے کہا کہ بانی کی رہائی کے لئے علی امین گنڈاپور نے بہت کوشش کی ہے ،ہم نیماضی کے غلطیوں سے سیکھناہے،نومبرکے لانگ مارچ میں ہم سے جوغلطیاں ہوئی ہیں،اس کونہیں دہرائینگے ، ہم سب نے مل کرماضی کی غلطیوں اورتجربات سے بھی سیکھیں گے ،ہم اکھٹے بیٹھ کراپنے لوگوں سے رہنمائی بھی لینگے ، دوبارہ اسلام کیلئے منظم پلان کیساتھ جائینگے ،بانی جیسے ہی ہمیں کال دینگے تو اسلام آباد جائینگے۔