Live Updates

ایک دوسرے کا گریبان کھینچنے کے بجائے عوامی مسائل کا حل ڈھونڈنا ہے، ملک احمد خان

مقبولیت کی اہمیت ضرور ہے لیکن ہمیں اپنی ذمے داری بھی نبھانی چاہیے،میڈیا کے بغیر میرا سیاسی وجود کچھ بھی نہیں ہے، سپیکر پنجاب اسمبلی کی پریس کانفرنس

Faisal Alvi فیصل علوی منگل 4 فروری 2025 13:35

ایک دوسرے کا گریبان کھینچنے کے بجائے عوامی مسائل کا حل ڈھونڈنا ہے، ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 فروری 2025)پنجاب اسمبلی کے سپیکر ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ ایک دوسرے کا گریبان کھینچنے کے بجائے عوامی مسائل کا حل ڈھونڈنا ہے، مقبولیت کی اہمیت ضرور ہے لیکن ہمیں اپنی ذمے داری بھی نبھانی چاہیے،میڈیا کے بغیر میرا سیاسی وجود کچھ بھی نہیںہے،پنجاب اسمبلی میں میڈیا ہال کے افتتاح کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ آئین میں صحافیوں اور میڈیا کا بنیادی حق تسلیم کیا گیا ہے۔

ہمیشہ صحافیوں کے حقوق پر مثبت بات کی ہے۔صحافیوں کےساتھ ہمارا وجود قائم ہے۔میڈیانے سخت حالات میں بھی مثبت رپورٹنگ کی ہے ۔اسمبلیاں جمہوریت کی علمبردار ہیں۔آئین میں تمام طبقات کومساوی حقوق دیئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی جمہوریت کی علمبردار ہے۔

(جاری ہے)

اسمبلی صحافیوں کے حقوق کی پاسداری کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔صحافی برادری کے ہر مسئلے میں ان کے ساتھ ہیں۔

پنجاب اسمبلی او آئی سی سمٹ کی میزبانی کر چکی ہے۔پنجاب اسمبلی اب جنوب مشرقی ایشیاءکی ریجینل سی پی اے کانفرنس کرنے جا رہی ہے۔میڈیا کی مدد سے سی پی اے علاقائی کانفرنس کو کامیاب کرناہے۔میڈیا کے بغیر میرا سیاسی وجود کچھ بھی نہیں۔صحافیوں کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کا گفتگو کرتے ہوئے مزیدکہنا تھاکہ سی پی اے کانفرنس میں خطے کے مسائل پر بات کرنے جا رہے ہیں۔

میں چاہتا ہوں کہ دہشت گردی کے عفریت سے جان چھوٹ جائے۔میں چاہتا ہوں کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات معمول پر آئیں اور تجارت شروع ہو۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئین میں میڈیا کابنیادی حق تسلیم کیاگیا ہے۔کسی کو آئینی حق تسلیم نہیں تو اس پردلیل سے بات کروں گا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ان سے جو بھی عوامی مفاد کی بات کی ہے کسی ایک موقع پر بھی مریم نواز نے انکار نہ کیا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ صحافیوں کے مسائل پر ہمیشہ ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہوں ۔ہم نے ہمیشہ صحافیوں کے حقوق کی بات کی ہے ۔ 

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات