سندھ ہائیکورٹ نے سابق ایس پی کلفٹن نیئرالحق کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیخلاف درخواست کا مقصد پورا ہونے پر درخواست نمٹادی

منگل 4 فروری 2025 17:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2025ء)سندھ ہائیکورٹ نے سابق ایس پی کلفٹن نیئرالحق کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیخلاف درخواست کا مقصد پورا ہونے پر درخواست نمٹادی ہے۔منگل کو سندھ ہائیکورٹ میں سابق ایس پی کلفٹن نیئرالحق کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس محمد شفیع صدیقی نے ریمارکس دیئے کہ یہ ای سی ایل کی درخواست ٹھیکوں کیخلاف درخواست کے ساتھ یکجا کیوں ہی ،درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ آئینی بینچ کے دائرہ اختیار کے لئے درخواستوں کو یکجا کیا گیا۔

درخواست گزار کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کردیا گیا ہے۔درخواست واپس لے رہے ہیں۔ عدالت نے درخواست کا مقصد پورا ہونے پر درخواست نمٹادی۔ دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ ایس پی نئیر الحق قتل کیس میں صلح نامے کی بنیاد پر بری ہوچکے ہیں۔ ایس پی نئیر الحق پر شہری معیز نسیم کی زیر حراست ہلاکت کا الزام تھا۔ درخواست گزار کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا جو کہ نکالا جائے۔