
لاہور، ملازمہ نے مالکان کی ڈانٹ کا غصہ 3ماہ کے نومولود پر نکال دیا،بچے کے منہ پر کپڑا رکھ کر سانس روکنے کی کوشش
سفاک ملازمہ بچے کے رونے کے باعث اپنی نیند میں خلل آنے کے باعث غصہ معصوم بچے پر نکالتی رہی، ملازمہ نے بچے کو پنگھوڑے سے نکال کر کئی بار زمین پر پٹخا، تھپڑ مارے، پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا
فیصل علوی
منگل 4 فروری 2025
17:05

(جاری ہے)
واقعے سے قبل بچے کی ماں نے کام میں غفلت برتنے پر ملازمہ کو سرزنش کی تھی جس کا بدلہ اس نے نومولود سے لیا۔
ملازمہ نومولود کے گھر سے جانے سے قبل گھر سے نقدی ، زیورات چوری کر کے فرار ہوگئی۔ نومولود کے والدین نے سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی تو بچے پر تشدد کا انکشاف ہوا جس پربچے کے والد مطلوب ظفر کی جانب سے پولیس کو رپورٹ درج کرائی، بچے کے والد کی جانب سے دائر کی گئی ایف آئی آر کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ بچوں کی دیکھ بھال کیلئے رکھی گئی 30 سالہ ملازمہ صائمہ 3 ماہ کے بچے کو تشدد کا نشانہ بناتی رہی تھی۔ بچے کے رونے پر اسے تھپڑ مارے۔ بچے کی طبیعت خراب ہونے پر والدین نے کلوز سرکٹ فوٹیج میں تشدد دیکھ لیا ۔ والدین کو تشدد کا علم ہونے پر ملازمہ زیورات اور رقم چوری کر کے فرار ہوگئی۔ مطلوب ظفر کے مطابق 29 جنوری کو وہ اپنے بچے کو ڈاکٹر سے چیک اپ کے بعد گھر واپس آئے تو ملازمہ غائب تھی اور اس کے ساتھ ہی گھر سے ڈیڑھ لاکھ روپے نقد اور 13 لاکھ روپے مالیت کے زیورات بھی چوری کر لئے گئے تھے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر تھانہ شمالی چھاونی میں گھریلو ملازمہ صائمہ کے خلاف نومولود پر تشدد اور چوری کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمہ کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دیدی ہے اور اسے جلد گرفتار کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں متعدد افراد جاں بحق
-
علی امین نے 90 دنوں کی ڈیڈلائن دے کراچھا کھیلا ہے اب 5 اگست بھی نہیں ہوگا
-
معیشت کو ترقی یافتہ ممالک کے ہم عصر کرنے کیلئے ایک ماہ میں ڈیجیٹل پےمینٹس انڈیکس کا اجرا کرنے کا فیصلہ
-
گھوڑوں کا عالمی دن: انسانیت کے قدیم اور وفادار ساتھی کی خدمات کا اعتراف
-
پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول اعلیٰ سطحی یو این فورم میں مرکز بحث
-
ایچ آئی وی کے خلاف تحفظ کی دوا فوری دستیاب کی جائے، ڈبلیو ایچ او
-
والد کو موقع دیا گیا کہ وہ اپنی باقی زندگی انگلینڈ میں ہمارے ساتھ آرام سے گزاریں
-
بانی پی ٹی آئی کا ایجنڈا کچھ اور ہے اسی وجہ سے اپوزیشن متحدہوکر چل نہیں پارہی
-
ن لیگ حکومت خوش قسمت ہے کہ انہیں نالائق اپوزیشن مل گئی
-
وفاقی حکومت اور شوگرملز ایسوسی ایشن کے درمیان معاملات طے پاگئے
-
ملک کے 100 شہروں میں ممکنہ غیر معمولی موسمی صورتحال کا الرٹ جاری
-
پنجاب میں چینی کی قیمت 205 تک پہنچ گئی لیکن نہ کوئی چھاپے ہیں نہ ہوئی جرمانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.