،حکومت اور اوورسیز پاکستانیوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرکے وزارت کی کا ر کر د گی کو مثالی بنائیں گے، غلام مصطفی ملک

منگل 4 فروری 2025 19:35

7اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 فروری2025ء) و ز ا ر ت اوورسیز پا کستا نیز، ہیومن ریسورز اور وزارت مذہبی امور کے فوکل پرسن قد آور سیاسی شخصیت غلام مصطفی ملک نے کہا ہے کہ وزارت اوورسیز کے تحت وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی قیادت میں بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا، حکومت اور اوورسیز پاکستانیوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرکے وزارت کی کا ر کر د گی کو مثالی بنائیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیف کوآرڈینیٹر اٹک پریس کلب رجسٹرڈ نثار علی خان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ، نثا ر علی خان نے غلا م مصطفی کو وزارت مذہبی امور اور وزارت اوورسیز پاکستانیز کا فوکل پرسن مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی، اس موقع پر عمر فاروق خان بھی موجود تھے، غلام مصطفیٰ ملک نے کہا کہ بیرون ممالک مقیم ہم وطنوں کے مسائل کے خاتمہ کیلئے اپنی کاوشوں سے پارٹی قائد چوہدری شجا عت حسین، وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور وفاقی وزیر مذہبی امور و اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین کے اعتماد پر ہر ممکن پو ر ا اتروں گا، انہوں نے نثار علی خان کا آمد پر شکریہ ادا کیا، اس موقع پر نثار علی خان نے کہا کہ غلام مصطفیٰ ملک کی فوکل پرسن تقرری سے وزارتوں سے متعلق عوامی مسائل حل ہوں گے۔