حویلی لکھا کے دیہی علاقوں میں بجلی چوروں اور درینہ نادہندہ صارفین کا تعاقب جاری

FatehUllah Nawaz فتح اللہ نواز بدھ 5 فروری 2025 16:58

حویلی لکھا( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 فروری2025ء ) واپڈا آپریشنل ٹیم کی جانب سے حویلی لکھا کے نواحی دیہی علاقہ جات سوڈھیکی،فیض کوٹ،مکھنا ٹھکر کا،جمال کوٹ اور پانا مہار میں درینہ نادہندگان مالیت ڈھائ کروڑ روپے اور بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاوّن عمل میں لایا گیا اس آپریشن کوایس ڈی او حمزہ خلیل،ندیم عثمان،لطیف شیراز اور میاں خالد وٹو (سدا بہار چیئرمین) نے لیڈ کیا آپریشن کے دوران واپڈا کو پنجاب پولیس اور رینجرز کی فول پروف سیکیورٹی میسر تھی آپریشن کے حوالے سے واپڈا خبر زرائع نے بتایا کہ بجلی چور اور نادہندہ صارفین آپریشنل ٹیم کی آمد کی خبر سنتے ہی موقع سے نو_دو_گیارہ ہوگئے تاہم سخت قانونی کاروائ کا یہ عمل بلاتعطل جاری رہے گا،ڈیڈ ڈیفالٹرز اور بجلی چوروں کا ہر صورت محاثبہ کیا جائے گا۔