میرپورخاص کے آبادکاروں کی جانب سے دریائے سندھ سے نہریں نکالنے والے فیصلے کے خلاف کو احتجاجی مظاہرہ

UbaidUllah Kori عبید اللہ کوری بدھ 5 فروری 2025 16:59

میرپورخاص ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 فروری2025ء ) میرپورخاص میں دریائے سندھ سے 6 کینال نکالنے کے فیصلے کے خلاف آبادکاروں کی جانب سے ریلی نکالی گئی پیر حماد جان سرہندی کی قیادت میں ہزاروں آبادکاروں اور دیہاتی سرہندی ہاؤس سے ریلی کی شکل میں ایم اے جناح روڈ پہنچے جہاں پر دھرنا دیا گیا اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کو مسلسل تباہ کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں دریائے سندھ سے 6 نہریں نکالنا سندھ کو خشک کرنے کی سازش ہے سندھو اور پانی سندھ کے 7 کروڑ عوام کی زندگی کا سہارا ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں لاکھوں ایکڑ زمین کارپوریٹنگ کے نام پر لیز پر دی جارہی ہے جبکہ آئی ایم ایف کی شرائط پر زمینداروں پر زیادہ ٹیکس لگایا جا رہا ہے پیر حماد جان سرہندی نے کہا کہ نہروں پر فیصلہ واپس نہ لینے کے خلاف اب ہم حیدرآباد یا کراچی میں بھرپور احتجاج کریں گے۔