پنجاب یونیورسٹی نی5.5 ملین روپے کی گرانٹ وزیر اعظم یوتھ پروگرام کی خواتین باکسنگ کے لیے حاصل کرلی

بدھ 5 فروری 2025 17:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2025ء)پنجاب یونیورسٹی نے وزاعظم یوتھ پروگرام کے خواتین باکسنگ ٹیلنٹ ہنٹ کے انعقاد کے لیے 5.5 ملین روپے کی گرانٹ حاصل کرلی۔خواتین باکسنگ ٹیلنٹ ہنٹ کا انعقاد پنجاب یونیورسٹی سمیت راولپنڈی، فیصل آباد، لاہور، سیالکوٹ، ملتان اور بہاولپور میں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں پنجاب یونیورسٹی ڈائریکٹر سپورٹس ڈاکٹر محمد شبیر سرور نے کہا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی کے تعاون اور سرپرستی سے شعبہ سپورٹس کھیلوں کے فروغ میں اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔

انہوں نے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاء القیوم، ڈائریکٹر سپورٹس جاوید میمن اور وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کا شکریہ ادا کیا۔