پنجاب یونیورسٹی اورک کے زیر اہتمام ورکشاپ کاانعقاد

بدھ 5 فروری 2025 18:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 فروری2025ء)پنجاب یونیورسٹی آفس آف ریسرچ، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن (اورک ) کے زیر اہتمام ’’نیشنل ریسرچ پروگرام برائے یونیورسٹیز‘‘ کے موضوع الرازی ہال میں پرخصوصی ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا۔ اس موقع پر پنجاب یونیورسٹی پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، ڈائریکٹر اورک پروفیسر ڈاکٹر عقیل انعام،ڈائریکٹر کیمب پروفیسر ڈاکٹرمعاذالرحمان، ڈپٹی ڈائریکٹر اورک پروفیسر ڈاکٹر فرقان ہاشمی،ڈپٹی ڈائریکٹر آئی پی پروفیسر ڈاکٹر غزالہ یاسمین اور فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔

اپنے خطاب میں ڈاکٹر خالد محمود نے پنجاب یونیورسٹی کے لیے نیشنل ریسرچ پروگرام برائے یونیورسٹیز منصوبوں کی اہمیت پروروشنی ڈالتے ہوئے گرانٹس کا ایک بڑا حصہ محفوظ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

(جاری ہے)

اپنے کلیدی لیکچر میں ڈاکٹرمعاذ الرحمان نے ایک موضوع پر سیر حاصل بات چیت کرتے ہوئے این آر پی یو میں گرانٹس کے حصول کے لیے ضروری نکات پر روشنی ڈالی۔

ڈاکٹر عقیل انعام نے پنجاب یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات سے شرکاء اور فیکلٹی ممبران کو خوش آمدید کیا۔ انہو ںنے این آر پی یو میں درخواست کے عمل میںاورک کے کردار اور اس کی اہم پوزیشن کا ایک جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر محمد علی نے تمام فیکلٹی ممبران سے موجودہ این آر پی یو گرانٹ کال کے لیے درخواست دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔