مدارس اورجامعات سالانہ امتحانات سالانہ امتحانات 08 فروری 2025ء سے شروع ہورہے ہیں

بدھ 5 فروری 2025 20:42

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 فروری2025ء) وفاق المدارس السلفیہ پاکستان اہل حدیث مکتب فکر کے دینی مدارس وجامعات کا امتحانی بورڈ ہے۔ وفاق سے ملحق تمام مدارس اور جامعات سالانہ امتحانات میں شریک ہوتے ہیں اس سال وفاق المدارس السلفیہ کے تمام مراحل میں شرکاء امتحانات کی کل تعداد 45623 ہے۔ جبکہ حفظ القرآن کے طلبہ وطالبات اس کے علاوہ ہیں جن کی تعداد7031 ہے۔

پورے پاکستان میں امتحانی مراکز کی کل تعداد580 ہے۔ جبکہ امتحانی نگران عملہ کی تعداد 1671 ہے۔ سالانہ امتحانات 08 فروری 2025ء سے شروع ہورہے ہیں۔جو13فروری تک جاری رہیں گے۔ وفاق المدارس السلفیہ کے امتحانات کی خصوصیت یہ ہے کہ امتحانی سوالات خاص اور خفیہ طریقہ سے امتحانی مراکز میں پہنچائے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

جس کی وجہ سے کسی جگہ پرچہ آؤٹ ہونے کے خدشات نہیں ہیں امتحانات نہایت شفاف اور پرامن ماحول میں منعقد ہوں گے۔

تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ امتحانی مراکز کا جائزہ لینے کے لیے ناظم اعلی چوہدری یاسین ظفر نے سیالکوٹ،راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور میں امتحانی مراکز کا دورہ کیااور امتحانات کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے میڈیا اور سرکای اداروں کو دعوت دی ہے کہ وہ امتحانات کا جائزہ لیں آپ سرکاری امتحانات اور وفاق کے امتحانات میں واضح فرق محسوس کریں گے اور نظم امتحان کے حوالے سے بنائے گئے اصول وضوابط پر عمل کرنے کی تلقین کی ہے جبکہ ناظم امتحانات پروفیسر عبد الستار حامد نے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور امتحانی نمائندگان کو ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ بہتر سے بہترین انتظاما ت کو جلد ازجلدحتمی شکل دی جائے امتحانی مراکز میں ضروری سہولیات کی فراہمی کا وقت سے قبل جائزہ لیا جائے وفاق المدارس السلفیہ پاکستان کے صدر علامہ پروفیسر ساجد میر نے بھی تمام امتحانی کمیٹیوں کو امتحانات شفاف بنانے اور ہرقسم کی مداخلت سے پاک رکھنے کی خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔

تمام صوبوں میں موجود وفاق کے نمائندگان بھی امتحانی مراکز کا دورہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :