پنجاب میں خشک موسم کا سلسلہ آئندہ دو تین روز تک رہنے کا امکان

جمعرات 6 فروری 2025 22:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 فروری2025ء) پنجاب میں دن گرم اور راتیں ٹھنڈی ہونے لگیں جب کہ خشک موسم مزید کتنے دن جاری رہے گا، اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ بدستور جاری ہے جب کہ صبح کے وقت دھند کا دورانیہ بھی کم ہونے لگا ہے اور راتیں دھند سے کلیئر ہو رہی ہیں۔

ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ خشک موسم کا یہ سلسلہ آئندہ دو تین روز تک رہنے کا امکان ہے۔ لاہور میں خشک موسم کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ خشک موسم کے باعث دن قدرے گرم جب کہ راتیں ٹھنڈی ہونے لگی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 7ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔