قائمقام وائس چانسلراسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی مدت میں توسیع کردی گئی، نوٹیفکیشن جاری

جمعرات 6 فروری 2025 23:12

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) قائمقام وائس چانسلراسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی مدت میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں پروفیسرڈاکٹرمحمدکامران کو بطورقائمقام وائس چانسلرتعینات کیاگیاتھا جن کی معیاد 16جنوری 2025ء کو ختم ہوگئی تھی ۔

(جاری ہے)

جس کے بعد سے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپوربغیروائس چانسلر کے کام کررہی تھی جس کی بناء پر بہت سے انتظامی اورمعاشی مشکلات کایونیورسٹی کوسامناتھا۔اب سیکرٹری ہائرایجوکیشن حکومت پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے فوری طورپر قائمقام وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرمحمدکامران کی مدت میں مزید 3مہینے کااضافہ کردیاہے اورنوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔\378

متعلقہ عنوان :