پاکستان ،نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں اچھا ریکارڈ

جمعہ 7 فروری 2025 16:43

پاکستان ،نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں اچھا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2025ء) پاکستان ،نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ تینوں ممالک ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں اچھا ریکارڈ رکھتے ہیں۔ پاکستان ان تینوں میں سب سے زیادہ میچز کھیلنے والا ملک ہے۔ اس نے اب تک 979ون ڈے انٹرنیشنلز کھیلے ہیں جو نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے مقابلے میں زیادہ ہیں۔ پاکستان بھارت اور آسٹریلیا کے بعد سب سے زیادہ ون ڈے انٹرنیشنلز کھیلنے والا ملک ہے۔

اس کی فتوحات اور شکستوں کی تعداد بھی کیویز اور پروٹیز کی نسبت زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان نے 519میچز جیتے اور 431ہارے، 8میچز ڈرا کیے جبکہ 21غیر فیصلہ کن رہے۔ اس کی کامیابی کا تناسب 54.64فیصد رہا جو نیوزی لینڈ سے زیادہ مگر جنوبی افریقہ سے کم ہے۔جنوبی افریقہ نے دیگر دو ممالک کی نسبت کم میچز کھیلے ہیں جن کی تعداد 681ہے۔ ان میں سے وہ 413میچز میں کامیاب اور 241میں ناکام رہا۔ 6میچز ٹائی ہوئے جبکہ 21بے نتیجہ رہے۔ اس کی کامیابی کا تناسب 63.03فیصد رہا جبکہ نیوزی لینڈ کی کامیابی کا تناسب پاکستان اور جنوبی افریقہ دونوں سے کم ہے۔ اس نے 830میچز کھیلے، 381جیتے اور 399ہارے۔ 6میچز ٹائی ہوئے اور 44کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ کامیابی کا تناسب 48.91فیصد رہا۔