پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف کامرس میں فن لینڈ کے یوم آزادی پر کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد

جمعہ 7 فروری 2025 21:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 فروری2025ء) پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف کامرس کے انٹرنیشنل آفس میں فن لینڈ کے یوم آزادی کے سلسلے میں کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد کیاگیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرہیلی کالج آف کامرس کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر حافظ ظفر احمد، ڈائریکٹر انٹرنیشنل آفس ڈاکٹر سعدیہ فاروق، ڈپٹی ڈائریکٹر حافظ فواد علی، فیکلٹی ممبران اور طلبائوطالبات نے شرکت کی۔اس تقریب نے کالج کی تعلیمی برادری میں ثقافتی تبادلے اور بین الاقوامی یکجہتی کے جذبے کو فروغ دیا۔ کالج پرنسپل اور منتظمین نے تقریب کو کامیاب بنانے پرشرکاء کا شکریہ ادا کیا اور عالمی تعلقات کو مضبوط بنانے اور طلباء کے ثقافتی افق کو وسعت دینے میں اس طرح کی تقریبات کی اہمیت پر زور دیا۔