صوبے کے بیشتر علاقوں میں سرد موسم ابر آلود رہنے کی توقع ہے، محکمہ موسمیات

جمعہ 7 فروری 2025 22:54

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 فروری2025ء) علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق جمعہ کو صوبے کے بیشتر علاقوں میں سرد موسم ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ تاہم چاغی، واشک، نوشکی، مستونگ، کوئٹہ، بارکھان اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور بوندا باندی ہو سکتی ہے۔ جبکہ وسطی اور شمالی اضلاع میں پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ سرد موسم کی توقع ہے۔ تاہم پنجگور، چاغی، واشک، نوشکی، مستونگ، کوئٹہ، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور بوندا باندی ہو سکتی ہے۔ وسطی اور شمالی اضلاع کی پہاڑیوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے کم درجہ حرارت قلات میں ریکارڈ کیا گیا۔