مرکزی چیئرمین قومی وطن پارٹی اور صوبائی چیئرمین کی حیات خان شیرپاؤ شہید کے مزار پر حاضری

ہفتہ 8 فروری 2025 17:22

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2025ء) مرکزی چیئرمین قومی وطن پارٹی آفتاب احمد خان شیرپاؤ اور صوبائی چیئرمین سکندر خان شیرپاؤ نےحیات خان شیرپاؤ شہید کے مزار پر حاضری دی۔

(جاری ہے)

آفتاب خان شیرپاؤ اور سکندر خان شیرپاؤ نے شہید حیات خان شیرپاؤ کی 50ویں برسی کی مناسبت سے ان کے مزار پر حاضری دی،فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی پتیاں، پھولوں کی چادر چڑھائی۔وہ خاندان کے دیگر افراد کی قبروں پر بھی گئے، فاتحہ خوانی اور پھول چڑھائے۔ اس موقع پر پارٹی عمائدین، کارکنان اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد بھی ان کے ہمراہ تھی۔

متعلقہ عنوان :