پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف کوالٹی اینڈ ٹیکنالوجی مینجمنٹ کے زیر اہتمام پاکستان سنگل ونڈو پر تعارفی سیشن کاانعقاد

ہفتہ 8 فروری 2025 23:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2025ء) پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف کوالٹی اینڈ ٹیکنالوجی مینجمنٹ کے زیر اہتمام پاکستان سنگل ونڈوپرتعارفی سیشن کا انعقاد کیاگیا۔ اس موقع پر مینیجر چینج مینجمنٹ پاکستان سنگل ونڈو مس ازکاء رحمان نے پاکستان سنگل ونڈوکے کام پر تفصیلی پریزنٹیشن دیتے ہوئے کاروبارکو ملنے والی سہولت بارے بتایا۔

(جاری ہے)

صدرپاک چائنا جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نذیر حسین نے پاکستان سنگل ونڈو کے تصور کو سراہتے ہوئے کہا کہ آج کے مسابقتی ماحول میں تجارت کی ڈیجیٹلائزیشن اور مشکل عمل کو دور کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی تجارت کامعیار پاسپورٹ ہیں اور صرف وہی قومیں ترقی کر سکتی ہیں جنہوں نے اکیڈیمیا وانڈسٹری میں مضبوط شراکت داری قائم کی ہو۔

فارماسیوٹیکل انڈسٹری سے معروف ماہر شعیب حکیم نے پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف کوالٹی اینڈ ٹیکنالوجی مینجمنٹ کے ڈائریکٹرپروفیسر ڈاکٹر محمد عثمان اعوان کی کاوشوں کو سراہا جنہوں نے پاکستان سنگل ونڈوپرطلباء اور تاجروں کے لیے ایک بہترین سیشن کا اہتمام کیا ۔انہوں نے کہا کہ تجارتی فروغ کے لیے سخت کسٹم کے عمل کو ختم کرنا ضروری ہے۔