نوشکی جمعیت علمائے اسلام نوشکی کی 15 فروری کو جلسہ عام آگاہی مہم کے سلسلے میں پرہجوم پریس کانفرنس

ہفتہ 8 فروری 2025 23:13

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2025ء)خضدار انجیرہ ،مغویہ لڑکی کے اغوا کی بھرپور مذمت اور بازیابی کا مطالبہ جمعیت علمائے اسلام نوشکی کے ضلعی و تحصیل رہنماں صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی منظور احمد مینگل ،ضلعی نائب امیر مولانا غلام حیدر ، ضلعی ترجمان حافظ عبداللہ گورگیج ، تحصیل امیر مولانا عبدالغفار ، ضلعی کوآرڈینیٹر ڈیجیٹل میڈیا سیل محمد زکریا عادل ، تحصیل جنرل سیکرٹری مولوی حسین احمد مینگل ،تحصل خازن محمد رفیق بڑیچ اور دیگر عہدیداران و کارکنان نے پریس کلب میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں بارڈرز کی بندش ، غربت و بے روزگاری اور بدامنی کے خلاف نوشکی میں 15 فروری کو ایک بہت بڑا احتجاجی جلسہ عام منعقد کیا جائے گا جس میں جمعیت علمائے اسلام کی صوبائی قیادت صوبائی امیر جمعیت علمائے اسلام مولانا عبد الواسع ، صوبائی سیکرٹری جنرل مولانا آغا محمود شاہ، دیگر قائدین اور پارلیمانی گروپ شرکت کرے گا ،اسی طرح 16 فروری کو دالبندین چاغی ،17 فروری کو خاران ، 18 فروری کو واشک ،19 فروری کو پنجگور ، 20 فروری کو کیچ تربت اور 21 فروری کو گوادر میں جلسہ عام منعقد کیا جائے گا ،انہوں نے کہا بلوچستان میں کارخانے نہیں ، فیکٹریاں نہیں ، زراعت نہیں ڈپٹی اور نوکریاں نہیں جو کچھ بارڈری کاروبار رہ گیا تھا وہ بھی ہماری غریب عوام سے چھین لیا گیا ہے چمن اور ماشکیل سمیت اکثر باڈروں کو بند کردیا گیا ہے لاکھوں لوگ بے روزگار اور انکے گھروں میں فاقے ہیں اگر یہی صورتحال رہی تو لوگ مزید بدامنی کی طرف جائیں گے ،اسی طرح پورا بلوچستان بدامنی کی لپیٹ میں ہے کسی کی جان مال محفوظ نہیں لوگ دن دیہاڑے لٹے جارہے ہیں دکانوں پر ڈاکے پڑتے ہیں ایک سائیکل موٹر کی خاطر قیمتی جانوں کو ضائع کردیا جاتا ہے ،انہوں نے کہا آج کی پریس کانفرنس میں ہم جمعیت علمائے اسلام نوشکی کی طرف سے خضدار انجیرہ کے دلخراش واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ، لڑکی کا اغوا ہمارے اسلامی اور بلوچی روایات کے سراسر منافی اور ہماری روایات و اقدار پر زوردار طمانچہ ہے ہمارے اسلامی و بلوچ رہنماں نے اکثر جنگیں عورتوں کی عزت و عصمت کی حفاظت کے لیے لڑی گئی ہیں مگر آج خود ہمارے ہی وجہ سے ہماری ہی عورتوں کی عزت و عصمت محفوظ نہیں ،لہذا ہمارا مطالبہ ہے کہ مغویہ مجبور لڑکی کو فورا بازیاب کرا کر مجرموں کو قانون کے حوالے کیا جائے ،پریس کانفرنس میں ضلعی و تحصیل رہنماں کے علاہ دیگر عہدیداران مولوی امین اللہ ،امیر جان مینگل،عبدالمنان عاجز،حبیب خان مینگل، مولوی اختر محمد گرگناڑی،سرفراز احمد، مولوی علم خان، مولوی سلیم اللہ، حافظ سعد ،گل داد ابابکی ، معراج خالد و دیگر شریک ہوئے ۔