خانیوال ،ممبر قومی اسمبلی محمد خان ڈاہا نے کہا ہے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صوبہ کے عوام کی خوشیاں اور ترقی کے لیے جو انقلابی اقدام

اتوار 9 فروری 2025 18:50

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2025ء) ممبر قومی اسمبلی محمد خان ڈاہا نے کہا ہے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صوبہ کے عوام کی خوشیاں اور ترقی کے لیے جو انقلابی اقدامات کیے ہیں ان کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں - میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا دھی رانی پروگرام کے تحت 1500جوڑوں کی شادی کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف ے جو بھی وعدہ کیا اسے دیئے گئے ٹائم فریم ورک میں مکمل کرنا خوش آئند ہے۔

جبکہ اگلے مرحلہ میں 1500 مزید جوڑوں کی شادیاں کروائی جائیں گی جنہیں سلامی کارڈ کے زریعے ایک لاکھ جبک دولاکھ کا ضروری استعمال کا سامان بھی دیا جارہاہے۔ انہوں نے کہا اس سے ایسے والدین جو مہنگائی کے دور میں اپنی بیٹیوں کی شادی کی استطاعت نہیں رکھتے تھے نے بھی ایک سرمایہ دار کی طرح وزیر اعلی کی جانب سے کیے گئے انتظامات میں اپنی بیٹیوں کی شادی کی۔

(جاری ہے)

جہاں ان کے اعزاز میں ظہرانہ کا بھی اہتمام کیا گیا- محمد خان ڈاھا نے کہا کہ ہمت کارڈ، کسان کارڈ، کھاد و بیج کےلیے رقم کی فراہمی، سولر ٹیوب کی فراہمی ہونہار طلباء وطالبات کو لیب ٹاپ اور وظائف کی فراہمی وزیر اعلیٰ پنجاب کے احسن اقدام ہیں۔ کھیلتا پنجاب کے صوبائی سطح پر پہنچ کر کھیلوں میں حصہ لینے والوں کے لیے گراں قدر کیش پرائز دینا کا اعلان بھی تاریخی اقدام ہے۔ جس سے پنچاب کے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے - ایم این اے 145 خانیوال محمد خان ڈاہا نے کہا وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے موجودہ ایک سالہ دورہ اقتدار میں تباہ شدہ معیشت کو بحال کر کے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے۔\378