ساہیوال، دینی مدرسہ کے گیٹ سے معلم کا اغوا، مقدمہ درج

پیر 10 فروری 2025 21:29

ساہیوال، دینی مدرسہ کے گیٹ سے معلم کا اغوا، مقدمہ درج
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2025ء)نواحی چک 25چودہ ایل میں دینی مدرسہ کے معلم مولانا محمد ابوبکر کو نا معلوم مسلح افراد نے اغوا کر لیا اور ڈالہ گاڑی میں بیٹھا کر لے گئے۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق دینی مدرسہ کے معلم مولانا محمد ابوبکر مدرسہ جامعہ فاطمہ الزہرہ میں بچوں کو پڑھا کر گھر جانے لگے تو مدرسہ کے گیٹ سے ایک ویگوڈالہ گاڑی میں سوار چار افراد پسٹل دکھا کر اغوا کر کے فرار ہو گئے۔پولیس شاہ کوٹ نے معلم کی بیوی عمارہ کی مدعیت میں مقدمہ 365ت پ درج کرلیا ہے ابھی تک ملزموں کاسراغ نہیں چل سکا اور نہ ہی مولانا محمدابوبکر بازیاب ہو سکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :