صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

پیر 10 فروری 2025 22:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 فروری2025ء) علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق پیر اور منگل کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

(جاری ہے)

تاہم کوئٹہ، زیارت، قلعہ عبداللہ، پشین، چاغی، ژوب سمیت اس کے گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں چمن میں (4.0) ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ پشین (3.0)، مسلم باغ (2.0)، قلات (02.0 ملی میٹر)، دالبندین (ٹریس)، نوکنڈی (ٹریس)، سمنگلی (ٹریس) اور کوئٹہ آر ایم سی میں (ٹریس) بارش (ملی میٹر) ہوئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے کم درجہ حرارت کوئٹہ میں 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔