پنجاب یونیورسٹی کیرئیر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹر کے زیر اہتمام جاب فیئرکل ہوگا

پیر 10 فروری 2025 22:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 فروری2025ء) پنجاب یونیورسٹی کیرئیر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سینٹر کے زیر اہتمام بروز منگل (کل) صبح9:30تا شام 4 بجے تک لاء کالج گراؤنڈ میں جاب فیئر کا انعقاد کیا جائے گاجس میں صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر،وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی و دیگر شرکت کریں گے۔