آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں بوندا باندی کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

پیر 10 فروری 2025 23:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 فروری2025ء) محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔لاہور اور سیالکوٹ کے گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہوائوں کے ساتھ ہلکی بارش،بوندا باندی کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد خشک اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہا۔

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 11 اور زیادہ سے زیادہ 24 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 42رہا۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 262 فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس سید مراتب علی روڈ491،یو ایس قونصلیٹ 471، فیز ایٹ ایوی گرین 447، سی ای آر پی 328،پاور زون اور پولو گراونڈ 308 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔