حیسکو کی جانب سے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی منگل 11 فروری 2025 17:33

نواب شاہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 فروری 2025ء ) بجلی کے بقایا جات کی وصولی اور غیر قانونی کنکشنز کے خاتمے کے لئے ایس ڈی او سرور رند کا رینجرز اور پولیس کے ساتھ منوآباد۔ بڈھل شاہ کالونی ۔ چانڈیو گوٹھ ۔لاکھا گوٹھ۔ بھنگوار کالونی سمیت ملحقہ علاقوں میں مشترکہ آپریشن کیا۔ حیسکو عملہ کی کارروائی کا مقصد بجلی چوری کی روک تھام کو یقینی بنانا اور بقایا جات کی وصولی کو ممکن بنانا تھا، ایس ڈی او سرور رند نے لائن سپرینٹنڈنٹ راو غفار ، یوسف قریشی۔

اعجاز اعوان ، عامر چنہ نے رینجرز اور پولیس کے ہمراہ مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کر درجنوں غیر قانونی کنکشنز منقطع کئے۔ مشتبہ میٹر پولوں سے اتار کر گھریلو اور تجارتی بنیادوں پر لگائے جانے والے صارفین کے کنکشنز کو چیک بھی کیا۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران کسی بھی قسم کی مزاحمت سے نمٹنے کے لئے رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری واپڈا عملہ کے ساتھ موجود تھی آپریش کے دوران واپڈا کے ایس ڈی او سرور رند کا کہنا تھاکہ غیر قانونی کنکشنز اور بقایا جات کے معاملات میں کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی بجلی چوری کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں حیسکو کی جانب سے بقایا جات ادا نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی اقدامات کئے جائیں گے آپریشن کے دوران صارفین اپنے بجلی کے بھاری بھرکم بل اقساط کراکے ادا کریں اور غیر قانونی کنکشنز سے اجتناب کریں تاکہ بجلی کے نظام اور اسکی ترسیل کو بہتر بنایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :